مہاراشٹر میں سیاسی رہنماؤں کو مل رہی دھمکیوں کو لیکر ای ٹی وی بھارت سے جینت پاٹل نے کہا کہ، 'مجھے لگتا ہے کہ وزارت داخلہ جانچ کر رہی ہے۔ دھمکیوں کہا سے اور کیوں دی گئی ہے اس پر جانچ ہو گی۔'
انہوں نے کہا، 'وزارت داخلہ اس معاملے کی تہہ میں جانے کی کوشش کرے گا۔'
کنگنارناوت کو وائی پلس سکیورٹی ملنے پر انہوں نے کہا کہ، ' بھارت کی عوام بہت ہوشیار ہے۔ اس کو سمجھ میں آتا ہے کہ کس کو اور کس کے لیے سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔'
مزید پڑھیں:
کنگنا رناوت کو وائی زمرے کی سکیورٹی دی گئی
انہوں نے کہا کہ،' موجودہ حالات میں کورونا کے جو حالات ہیں، اس پر دھیان دینے کی ضرورت ہے ۔ دیگر معاملات میں نے بہت وقت دیا جا رہا ہے۔ جبکہ ضرورت ہے کہ کورونا کی اس وبا کی روک تھام کے لیے کم اہمیت دی جا رہی ہے بلکہ دیگر معاملات میں زیادہ وقت دیا جا رہا ہے۔'