ETV Bharat / state

این ڈی اے کی میٹنگ میں شیوسینا کا شرکت سے انکار

author img

By

Published : Nov 16, 2019, 11:00 PM IST

مہاراشٹر میں حکومت سازی کو لے کر بی جے پی اور شیوسینا کے مابین رسہ کشی کے بعد ان کا اتحاد ٹوٹ گیا جبکہ اس کے بعد پارلیمنٹ اجلاس شروع ہونے سے قبل این ڈی اے کی جانب سے طلب کی گئی میٹنگ میں شیوسینا نے شرکت کرنے انکار کر دیا ہے۔

سنجے راوت

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے نتائج بعد بی جے پی اور شیوسینا کے درمیان رسہ کشی جاری تھی اور وزیراعلی کے عہدے کے لیے ان دونوں کے درمیا کشیدگی کے بعد ان کا اتحاد ٹوٹ گیا اور شیوسینا نے این سی پی اور کانگریس کے ساتھ مل کر حکومت سازی کا ارادہ کیا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

چوںکہ مرکز کی این ڈی اے حکومت میں شیوسینا بھی شامل ہے اسی لیے این سی پی نے شرط رکھی تھی کہ اگر شیوسینا چاہتی ہے کہ این سی پی اس کی حمایت کرے تو اسے مرکز کی این ڈی اے حکومت سے بھی علیحیدگی اختیار کرنی ہوگی اور اپنے وزیر اروند ساونت سے استعفی دلوانا ہوگا۔

شیو سینا کے مرکزی وزیر اروند ساونت کے استعفی کے بعد پارٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں پارلیمنٹ اجلاس سے قبل اتوار کو نئی دہلی میں ہونے والی این ڈی اے کی میٹنگ میں شیو سینا کے ممبران پارلیمنٹ کی شرکت سے انکار کیا گیا۔

شیوسینا کے رکن پارلیمان سنجے راوت نے یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا 'نہیں ہم میٹنگ میں شامل نہیں ہوں گے۔'

اس معاملے میں بی جے پی کے ریاستی ترجمان مادھو بھنڈاری سے جب سوال کیا گیا تو انہوں نے کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کیا اور کہا کہ وہ شیوسینا سے پوچھے کہ وہ این ڈی اے کی میٹنگ میں حصہ کیوں نہیں لے گا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.