ETV Bharat / state

مہاراشٹر: گنیش وسرجن کے دوران ڈوبنے سے سات کی موت - اورنگ آباد

مہاراشٹر میں دس دِنوں تک چلے گنیش اُتسو کا اختتام ہوا، اس دوران ریاست بھر میں سات لوگوں کی وِسرجن کے دوران پانی میں ڈوبنے سے ہلاک ہو گئے۔

ganesh visarjan
ganesh visarjan
author img

By

Published : Sep 2, 2020, 8:54 PM IST

کورونا وائرس کے پیش نظر وسرجن جلوس نہ نکالتے ہوئے گنیش کی مورتیوں کا وِسرجن کیا گیا۔ لوگوں کی بھیڑ کو ٹالنے کے لیے مقامی انتظامیہ نے جگہ جگہ وِسرجن کے انتظامات کیے تھے۔

شہر اورنگ آباد میں بھی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے 22 مقامات پر گنیش مورتیاں جمع کرنے کے لیے مورتی سنکلن کیندر بنائے گئے تھے جبکہ گیارہ مقامات پر راست وِسرجن کا انتظام کیا گیا تھا۔

شہرکے سنستھان گنپتی مندر کے سامنے بٹھائی گئی گنیش مورتیوں کو مندر کے سامنے بنائے گئے مصنوعی تالاب میں وِسرجت کیا گیا۔ اورنگ آباد کے دیہی علاقوں میں بھی وِسرجن کے لیے گاڑیوں کا انتظام کیا گیا تھا جو مورتیاں جمع کررہی تھیں۔

ganesh visarjan
ganesh visarjan

ریاست بھر میں لوگوں کے ہجوم کو ٹالنے کے لیے مقامی انتظامیہ نے جگہ جگہ وِسرجن کے انتظامات کیے تھے تاہم وسرجن کے دوران کئی حادثات بھی رونما ہوئے اور ریاست بھر میں سات لوگوں کی وِسرجن کے دوران پانی میں ڈوبنے سے موت ہوگئی۔

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں وِسرجن کے انتظامات کے تحت 35 ہزار سے زیادہ پولس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔ پونے میں بھی جلوس نکالے بغیر گنیش مورتیوں کو وِسرجت کیا گیا۔ اس دوران پونے میں 128 سالوں میں پہلی مرتبہ جلوس کے بغیر وِسرجن کیا گیا۔

مراٹھوارہ کے اضلاع میں بھی وِسرجن کیا گیا۔ ضلع جالنہ میں بھی نگر پالیکا نے سبھی مورتیاں جمع کرکے انہیں موتی تالاب میں وِسرجت کیا۔

اس کے علاوہ پربھنی، ناندیڑ اور بیڑ میں بھی نہایت سادگی سے وِسرجن کیا گیا۔ اس دوران کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ضروری جسمانی دوری برقرار رکھنے پر خاص توجہ دی گئی۔ ہنگولی میں بھی ڈھول تاشوں کے جلوس کے بغیر ہی وِسرجن کیا گیا۔

وِسرجن کے دوران پیش آئے حادثات میں ریاست بھر میں سات لوگوں کی پانی میں ڈوبنے سے موت ہوگئی۔ ناسک ضلع میں تین مقامات پر وِسرجن کے دوران پانچ لوگ ڈوب گئے۔ ان میں دو لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ دو افراد کو بچا لیا گیا جبکہ ایک شخص کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب نپھاڑ تعلقہ کے پمپل گاؤں کے بسونت گرام پنچایت کے ملازم کی بھی ندی میں ڈوبنے سے موت ہوگئی۔ وہیں جالنہ شہر کے قادر آباد جھینڈا علاقے کے دو لوگوں کی بھی وِسرجن کے دوران پانی میں ڈوبنے سے جان چلی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.