ممبئی: مہاراشٹر میں جمعرات کے ہیلتھ بلیٹن کے مطابق کووڈ کے 492 نئے معاملے اور اس سے وائرس سے متاثر 3 مریضوں کی اموات ہوئی ہیں۔ریاست کے مجموعی کیسوں کی تعداد اب 8120520 ہے۔ Maharashtra Corona Update
مجموعی طور پر 562 مریضوں کو ڈسچارج کیا گیا۔ جس سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 79,68,736 ہوگئی۔ریاست کی صحت یابی کی شرح 98.12 فیصد اور اموات کی شرح 1.82 فیصد ہے۔ بلیٹن میں مزید کہا گیا کہ اب تک 3429 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Maharashtra Corona Update مہاراشٹر میں کورونا سے دو مریضوں کی موت
یو این آئی