ممبئی: مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس (کووڈ-19) انفیکشن کے 1600 نئے معاملے سامنے آئے اور پانچ مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ بلیٹن میں یہ معلومات دی گئی۔ محکمہ نے بتایا کہ کورونا کے نئے کیسز آنے سے متاثرین کا اعدادوشمار بڑھ کر 8100338 ہو گیا ہے اور مرنے والوں کی تعداد 148242 ہو گئی ہے۔Maharashtra Corona Update
بلیٹن کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس سے کل 1864 افراد کی صحت یابی کے بعد ان کی تعداد بڑھ کر7942458 ہوگئی۔ ریاست میں صحت یابی کی شرح 98.02 اور شرح اموات 1.83 فیصد ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق ریاست میں اب تک 10633 کووڈ-19 کے فعال مریض ہیں۔
مراٹھواڑہ خطہ میں اس دوران، 33 معاملے اور ایک موت ، اورنگ آباد ضلع میں تین کیسز اور ایک موت شامل ہے۔ جاری کردہ بلیٹن کے مطابق عثمان آباد میں 11، لاتور میں آٹھ، پربھنی میں چار اور بیڈ، ناندیڑ، جالنا اضلاع میں دو دو کیسزاور ہنگولی ضلع میں ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Maharashtra Corona Update مہاراشٹر میں کورونا کے چودہ سو سے زائد نئے معاملے
یو این آئی