ETV Bharat / state

ممبئی: تین روز تک اسپیشل ٹرین چلانے کا فیصلہ - ممبئ کے میراج، سانگلی، کھرد اور پنڈھارپور میں پانی جمع

موسلادھار بارش کی وجہ سے ممبئی کے میرج، سانگلی، کھرڈ اور پنڈھرپور میں پانی جمع ہونے سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

ممبئی: تین روز تک اسپیشل ٹرین چلانے کا فیصلہ
author img

By

Published : Aug 8, 2019, 10:55 AM IST

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں موسلادھار بارش کی وجہ سے تین دنوں کے لیے ویسٹرن ریلوے نے خصوصی ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ریلوے چیف پبلک ریلیشن آفیسر نے اعلان کیا کہ میرج سے کھرڈ کے درمیان آئندہ تین روز کے لیے خصوصی ٹرین چلائی جائے گی۔

موسلادھار بارش کی وجہ سے میرج، سانگلی، کھرڈ اور پنڈھرپور میں پانی جمع ہونے سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ان علاقوں میں گذشتہ کچھ دنوں سے موسلا دھار بارش کی وجہ سے بڑے جنکشنز پر ٹریفک ہے،جس کی وجہ سے ٹرینوں کی خدمات بھی متاثر ہیں۔

وہیں مہاراشٹر کے ضلع کولہاپور میں موسلادھار بارش اور سیلاب کی وجہ سے آج اسکولز و کالجز میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس نے منگل کے روز ضلع کولہاپور کے 3000 سے زائد افراد اور ضلع سانگلی کے 2900 سیلاب متاثرہ افراد کو بچایا ہے۔

Intro:Body:

ashraf ashraf

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.