ہندوستانی محکمہ موسمیات کی جانب سے مہاراشٹر میں بارش کے انتباہ کے پیش نظر نیشنل ڈیزاسٹر رسپونس فورس (این ڈی آر ایف) نے ریاست کے کچھ حصوں میں 15 ٹیموں کو تعینات کیا ہے۔
این ڈی آر ایف کے افسران نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اضافی ٹیموں کو بھی تیار رکھا گیا ہے۔
این ڈی آر ایف کے ڈائریکٹر جنرل نے ٹویٹ کرکے بتایا کہ رتناگری میں چار ٹیموں کو، ممبئی، سندھ دُرگ، پالگھر اور رائے گڑھ میں دو دو ٹیمیں اور مشرقی ممبئی سب-اربن کرلا میں ایک ٹیم کو تعینات کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شدید بارش کے پیش نظر ریاستی حکومت کی درخواست پر ان مقامات پر ان ٹیموں کو تعینات کیا گیا ہے۔
این ڈی آر ایف کی ایک ٹیم میں عام طور پر 47 اہلکار ہوتے ہی۔ بارش اور سیلاب متاثرہ افراد کو بچانے اور راحت رسانی کی مہم شروع کرنے کے لیے ہوا والی کشتیوں، لکڑی اور کھمبے کاٹنے والے اوزار اور بنیادی پرائمری ہیلتھ کٹ کے ساتھ لیس ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مالیگاؤں: پستول و کارتوس کے ساتھ نوجوان گرفتار
ریاست میں دو دن پہلے جنوب مغرب مانسون کے پہنچنے کے ساتھ بدھ کے روز یہاں شدید بارش ہونے سے ممبئی اور اس کے مضافات مین سڑکوں، سب-وے، ریل لائنوں پر پانی بھر گیا تھا۔
مہاراشٹر میں آئندہ تین دنوں کے لیے اورینج الرٹ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے ہفتے کے روز تک ممبئی، تھانے، پالگھر اور رائے گڑھ اضلاع میں شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
یو این آئی