ETV Bharat / state

Atul Londhe Slams BJP Govt مرکزی حکومت انتخابات کے پیش نظر تقرری خط تقسیم کر رہی ہے

author img

By

Published : Oct 23, 2022, 7:44 AM IST

مہاراشٹر کانگریس کے ریاستی چیف ترجمان اتل لوندھے نے کہا کہ 'اسٹاف سلیکشن، ریلوے ریکروٹمنٹ بورڈ سمیت مختلف بورڈز کے امتحانات ہوئے ڈیڑھ سال ہو گیا ہے لیکن ان امتحانات کے نتائج کا اعلان روک دیا گیا تاکہ وزیراعظم انہیں دیوالی کے پروگرام میں تبدیل کر سکیں۔' Atul Londhe Slams Central Govt

مرکزی حکومت انتخابات کے پیش نظر تقرری خط تقسیم کر رہی ہے

ممبئی: مہاراشٹر پردیش کانگریس نے ہفتہ کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی مرکزی حکومت گجرات اور ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات کے پیش نظر تقرری خط تقسیم کر رہی ہے۔ کانگریس کے ریاستی چیف ترجمان اتل لوندھے نے واضح کیا کہ ان میں سے بہت سے عہدوں کے لیے امتحانات ڈھائی سال پہلے ہوئے تھے اور تقرریوں کو کئی دنوں تک التوا میں رکھا گیا تھا۔ Appointment in view of Assembly elections

انہوں نے کہا کہ اسٹاف سلیکشن، ریلوے ریکروٹمنٹ بورڈ سمیت مختلف بورڈز کے امتحانات ہوئے ڈیڑھ سال ہو گیا ہے لیکن ان امتحانات کے نتائج کا اعلان روک دیا گیا تاکہ وزیراعظم انہیں دیوالی کے پروگرام میں تبدیل کر سکیں۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ بی جے پی نے گجرات اور ہماچل پردیش میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر تقرری خط جاری کرنا شروع کر دیے ہیں اور بتایا جا رہا ہے کہ 22 کروڑ نوجوانوں نے لیبر پورٹل پر نوکریوں اور ملازمتوں کے لیے رجسٹریشن کرائی ہے، جن میں سے صرف سات لاکھ کو ہی ملازمت ملی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Karnataka Congress Slams BJP بی جے پی حکومت مذہب اورنفرت کی سیاست کرتی ہے، کانگریس

ایک مطالعہ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 45 کروڑ لوگوں نے ملازمت کے امکانات کے بارے میں امید چھوڑ دی ہے، جب کہ مرکزی حکومت میں 25 لاکھ عہدے خالی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دستیاب ملازمتوں کی تعداد، ملازمت کے متلاشیوں کی تعداد اور بے روزگاری کی بلند شرح کو دیکھتے ہوئے، 75,000 ملازمتیں سمندر میں صرف ایک قطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب دیویندر فڑنویس مہاراشٹر میں وزیر اعلیٰ تھے تو انہوں نے بھی 72,000 عہدوں پر بڑی بھرتیوں کا اعلان کیا تھا لیکن حقیقت میں وہ 72 لوگوں کو نوکریاں بھی نہیں دے سکے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.