ETV Bharat / state

مہاراشٹر: قربانی کے لیے حکومتی گائیڈ لائنز پر تذبذب برقرار

author img

By

Published : Jul 5, 2021, 5:18 PM IST

Updated : Jul 5, 2021, 9:59 PM IST

مہاراشٹر اسمبلی سیشن کے دوران کانگریس کے رکن اسمبلی ذیشان صدیقی نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے تعلق سے حکومت کی جانب سے جاری کردہ گائیڈ لائنز پر انہوں نے ایوان میں اپنی بات رکھی جس کے بعد وزیراعلیٰ نے اس پر غور کرنے کی یقین کرائی ہے۔

رکن اسمبلی ذیشان صدیقی
رکن اسمبلی ذیشان صدیقی

رکن اسمبلی ذیشان صدیقی نے کہا کہ ہم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دیونار بکرا منڈی میں قربانی کے بکروں کی خرید و فروخت پر لگی پابندی فوری طور پر ہٹائی جائے کیوں کہ اس سے تاجروں کے ساتھ ساتھ عوام کو پریشانیاں جھیلنی پڑ رہی ہیں۔

رکن اسمبلی ذیشان صدیقی

ذیشان صدیقی نے کہا کہ ہم نے علامتی قربانی کے تعلق سے حکومت سے بات چیت کی ہے اور بہت جلد اس پر کوئی مثبت فیصلہ سامنے آئے گا۔

واضح رہے کہ مہاراشٹر حکومت نے عیدالاضحیٰ پر علامتی قربانی کرنے کی ہدایت جاری کی ہے جس کے بعد سے مسلمانوں میں بے چینی پائی جارہی ہے۔ تاہم مسلم اراکین اسمبلی مسلسل حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں کہ قربانی کے تعلق سے جاری کردہ گائیڈ لائنز پر نظر ثانی کی جائے۔

اس کے علاوہ این سی پی کے سینیئر رہنما اور ممبرا سے رکن اسمبلی جیتیندر اوہاڑ نے کہا کہ قربانی کے لیے جاری کردہ سرکیولر میں علامتی قربانی کا ذکر ایک غلطی ہے۔ اس لیے انہوں نے چیف سکریٹری کو اس بات سے آگاہ کیا ہے اور گائیڈ لائنز میں سے علامتی قربانی لفظ نکال دیا جائے گا۔

رکن اسمبلی جیتیندر اوہاڑ

اس دوران جب دیونار بکرا منڈی جاری کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ابھی بھی ختم نہیں ہوا ہے اس لیے بکرا منڈی کو فی الحال کھولنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

اس سے قبل ممبا دیوی سے کانگریس رکن اسمبلی امین پٹیل نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا تھا کہ ہم ہر قوانین پر عمل کرتے ہیں لیکن علامتی قربانی کا ذکر اسلام میں نہیں ہے تو حکومت نے کیسے اور کیوں اسے نافذ کیا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ 'قربانی کے تعلق سے اس گائیڈ لائنز کے لیے مسلم اراکین اسمبلی سے حکومت نے کسی طرح کا مشورہ ہی نہیں کیا ہے اس لیے اس طرح کی ہدایات حکومت نے جاری کی اگر مسلم اراکین سے صلاح و مشورہ کیا جاتا تو شاید بہتر گائیڈ لائنز ہوتی اس لیے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے اس معاملے پر میٹنگ لیں اور نئی و موزوں گائیڈ لائنز جاری کریں۔

این سی پی رہنما حسن مشرف نے کچھ بھی کہنے سے انکار کیا۔

این سی پی کے رکن اسمبلی حسن مشرف

اس دوران جب ہمارے نمائندے نے این سی پی کے رکن اسمبلی حسن مشرف سے قربانی کی گائیڈ لائنز کے تعلق سے بات کرنے کی کوشش کی تو حسن مشرف اس سے بچتے نظر آئے اور کچھ کہنے سے انکار کر دیا۔

Last Updated : Jul 5, 2021, 9:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.