ETV Bharat / state

مہاراشٹر: سنجے راؤت کے متنازع بیان سے سیاسی ہلچل

شیوسینا کے ترجمان اور راجیہ سبھا رکن سنجے راؤت کے ذریعہ اندرا گاندھی اور شیواجی کے ورثاء پر دیئے گئے حالیہ بیانات کی وجہ سے مہاراشٹر میں سیاسی ہلچل تیز ہوگئی ہے۔

سنجے راؤت
سنجے راؤت
author img

By

Published : Jan 16, 2020, 8:57 PM IST

سنجے راؤت کے متنازع بیان پر بی جے پی نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے شیوسینا اور کانگریس لیڈرشپ کی خاموشی پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے ایک انٹرویو کے دوران سنجے راؤت نے شیواجی کے وارث ادیان راجے بھونسلے سے ثبوت مانگا کے ان کا تعلق شیواجی مہاراج کی نسل سے ہے، ادیان راجے بھونسلے فی الحال بی جے پی سے منسلک ہیں۔

اس معاملے میں جمعرات کو ادیان راجے بھونسلے کے آبائی وطن ستارہ میں بند کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ پونے میں بی جے پی کے ریاستی صدر چندر کانت پاٹل نے وزیراعلیٰ اور شیوسینا ادھو ٹھاکرے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سنجے راؤت کے بیان کے بارے میں وضاحت پیش کریں کہ وہ ان کے بیان سے اتفاق کرتے ہیں یا نہیں، اگر نہیں تو سنجے راؤت کے خلاف کارروائی کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ راؤت کے بیان سے شیواجی مہاراج کی توہین ہوئی ہے جو کہ بی جے پی اور اس ریاست کی عوام برداشت نہیں کرے گی۔

چندر کانت پاٹل نے کہا کہ شیوسینا کو شیواجی مہاراج کا نام لینے کا اختیار نہیں ہے اور اس کے لیے انہیں معافی مانگنی چاہیے جبکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شیوسینا نے دھوکہ سے اقتدار حاصل کیا ہے اور ایک دن اسی طرح اقتدار ان کے ہاتھوں سے نکل جائے گا۔

سنجے راوت کی جانب سے اندرا گاندھی اور ڈان کریم لالہ کے درمیان ملاقات کے بارے میں دیئے جانے والے بیان پر بی جے پی کے واویلے پر ،کہ کانگریس پارٹی کے جرائم پیشہ افراد کے ساتھ تعلقات رہے ہیں، ریاستی وزیر محصول بالا صاحب تھورات نے کہا ہے کہ بی جے پی کے حزب اختلاف رہنما دیویندر فڑنویس کے بھی جرائم پیشہ افراد سے تعلقات ہیں اور وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ ورشا میں ایک بدنام جرائم پیشہ سے ملاقات کی تصویر مہاراشٹر کے عوام نے دیکھی ہے، اسی طرح بدنام زمانہ غنڈہ مُنا یادو کو تحفظ دینے کے لیے کارپوریشن کا رکن مقرر کیا تھا۔

دیویندرفرنویس کو مخاطب کرتے ہوئے تھورات نے کہا ہے کہ 'حزب اختلاف رہنما کو رائی کا پہاڑ بنانے سے بچنا چاہیے کیونکہ انہوں نے اسی طرح ملک کی آنجہانی وزیراعظم اندرگاندھی کے تعلق سے بیان دے کران کی توہین کی ہے۔

دریں انثاء اندرا گاندھی کے تعلق سے دیئے گئے متنازع بیان کو سنجے راؤت نے واپس لے لیا ہے، جس پر بالاصاحب تھورات نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بھارت رتن اندرا گاندھی کے بارے میں دیئے گئے اپنے بیان کو سنجے راؤت نے واپس لے لیا ہے اس لیے کسی تنازع کا سوال ہی نہیں ہے، البتہ انہیں مستقبل میں اس طرح کے بیان سے احتیاط برتنی چاہیے۔

فڑنویس نے اس کے جواب میں کہا کہ 'منا یادو ناگپور میونسپل کارپوریشن کا کارپوریٹر ہے اور وہ تین مرتبہ کارپوریشن کا الیکشن جیتا تھا، تھورات کو اس طرح راؤت کے بیان سے توجہ ہٹانے کی کوشش نہیں کرنا چاہیے بلکہ کانگریس پارٹی کو کریم لالہ سے تعلق کے بارے میں وضاحت پیش کرنا ہوگی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.