ETV Bharat / state

مہاراشٹر: شرد پوار کے بیان سے سیاسی ہلچل - شیوسینا

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار کی جانب سے اقلیتوں کے تعلق سے دیے گئے بیان سے مہاراشٹر کے سیاسی حلقوں میں چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں۔

راشٹروادی کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار
راشٹروادی کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار
author img

By

Published : Jan 23, 2020, 6:58 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 3:40 AM IST

شردپوار نے کہا کہ 'اقلیتیں بی جے پی کو ووٹ نہیں دیتیں اور ان کے چاہنے کی وجہ سے مہاراشٹر میں اقتدار کی تبدیلی ہوئی، ان کے اس بیان سے شیوسینا کے لیے مشکلیں پیدا ہوگئی ہیں۔

شردپوار نے اپنے بیان میں یہ کہا تھا کہ 'اقلیتیں ہی یہ طے کرتی ہے کہ کون سی پارٹی اقتدار میں آئے گی یا پھر کسے شکست کا منہ دیکھنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اشوک چوان نے کہا تھا کہ 'شیوسینا کے ساتھ حکومت سازی سے پہلے ہم نے مسلم طبقہ سے مشورہ کیا تھا۔

شردپوار نے پارٹی کارکنان سے کہا کہ 'مہاراشٹر انتخاب میں چونکہ مسلمانوں نے بی جے پی کو ووٹ نہیں دیا اس لیے بی جے پی اقتدار میں واپس نہیں آ سکی، اقلیتوں نے اسی پارٹی کو ووٹ دیا جو بی جے پی کو شکست دے سکتی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'اسی وجہ سے ہم نے محکمہ اقلیتی وزارت اپنے پاس رکھا ہے، این سی پی اس بات کی گیارنٹی دیتی ہے کہ اقلیتوں کے حقوق کا پورا خیال رکھا جائے گا۔

شردپوار کے اس بیان پر بی جے پی نے این سی پی پر مسلمانوں کی ناز برداری میں کام کرنے کا الزام لگایا ہے۔

شرد پوار کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب اتحاد کی مجبوری کی وجہ سے ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی شیوسینا ہندو توا کے اپنے کور موضوع پر بیک فٹ پر چل رہی ہے جبکہ راج ٹھاکرے کی قیادت والی مہاراشٹر نونرمان سینا بھگوا رنگ میں رنگتی نظر آ رہی ہے۔

شیوسینا کے بانی بال ٹھاکرے کی جینتی کے موقع پر راج ٹھاکرے نے پارٹی کا نیا بھگوا جھنڈا لانچ کیا، یہی نہیں ان کے تیور سے ایسا لگ رہا تھا کہ وہ ویر ساورکر اور ہندوتوا جیسے موضوعات کو لے کر بیک فٹ پر گئی شیوسینا کو سخت ٹکر دینے کی تیاری کر رہی ہے۔

Intro:Body:

OthersPosted at: Jan 23 2020 4:15PM

اقلیتوں کے تعلق سے شردپوار کےبیان پر مہاراشٹرمیں سیاسی ہلچل

ممبئی :23؍جنوری (یو این آئی )راشٹروادی کانگریس پارٹی کے سربراہ شردپوار کی جانب سے اقلیتوں کے تعلق سے دیے گئے بیان آج یہاں مہاراشٹر کے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ شیوسینا کیلئے بھی مشکلیں پیدا کر دی ہیں ۔شردپوار نے اپنے بیان میں یہ کہا تھا کہ اقلیتیں ہی یہ طے کرتی ہے کہ کون سی پارٹی اقتدار میں آئے گی یا پھر کسے شکست کا منہ دیکھنا پڑے گا ۔

شردپوار نے کہا کہ بی جے پی کو اقلیت ووٹ نہیں دیتے ہیں اور ان کے چاہنے کی وجہ سے مہاراشٹر میں اقتدار کی تبدیلی ہوئی ۔اس سے پہلے اشوک چوہان نے کہا تھا کہ شیوسینا کے ساتھ سرکار بنانے سے پہلے ہم نے مسلم فرقہ سے پوچھا تھا ۔

شردپوار نے پارٹی کارکنان سے کہا کہ مہاراشٹر انتخاب میں چونکہ مسلمانوں نے بی جے پی کو ووٹ نہیں دیا اس لئے بی جے پی اقتدار میں واپس نہیں آ سکی ۔ اقلیتوں نے اس پارٹی کو ووٹ دیا جو بی جے پی کو ہرا سکتی تھیں ۔

انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے ہم نے اقلیتی وزارت اپنے پاس رکھا ہے ۔ این سی پی اس بات کی گیارنٹی دیتی ہے کہ اقلیتوں کے حق کا پورا دھیان رکھا جائے گا ۔

شردپوار کے اس بیان پر بی جے پی نے این سی پی پر مسلمانوں کی نازبرداری میں کام کرنے کا الزام لگایا ہے ۔

بتا دیں کہ شرد پوار کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب اتحاد کی مجبوری کی وجہ سے ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی شیوسینا ہندوتوا کے اپنے کور مدعہ پر بیک فٹ پر چل رہی ہے جبکہ راج ٹھاکرے کی قیادت والی مہاراشٹر نونرمان سینا بھگوا رنگ میں رنگتی نظر آ رہی ہے ۔

شیوسینا کے بانی بال ٹھاکرے کی جینتی کے موقع پر راج ٹھاکرے نے اس دوران پارٹی کا نیا بھگوا جھنڈا لانچ کیا ۔ یہی نہیں ان کے تیوروں سے ایسا لگ رہا تھا کہ وہ ویر ساورکر اور ہندوتوا جیسے مدعوں کو لیکر بیک فٹ پر گئی شیوسینا کو کڑی ٹکر دینے کی تیاری کر رہی ہے ۔

یو این آئی الف الف الف

Conclusion:
Last Updated : Feb 18, 2020, 3:40 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.