راؤت نے ارنب کو حراست میں لئے جانے پر کہا کہ مہاراشٹر پولیس قانون پر عمل کرتی ہے۔ پولیس کے پاس اگر کسی کے خلاف کوئی ثبوت ہے تو وہ اس پر کارروائی کرسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب سے ریاست میں ادھو ٹھاکرے کی قیادت میں حکومت آئی ہے کسی کے خلاف کوئی بدلے کی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ریپبلک ٹی وی کے ایڈیٹر ان چیف ارنب گوسوامی کو رائے گڑھ پولیس نے دو سال پرانے خودکشی کے ایک کیس میں آج صبح ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر لیا ہے۔