ETV Bharat / state

مہاراشٹر: اراکین اسمبلی کی حلف برداری - بالاصاحب تھورات

مہاراشٹر میں جاری سیاسی گہما گہمی کے درمیان آج اسمبلی کا خصوصی اجلاس شروع ہوا جس میں سابق وزیر اعلی دیویندر فڑنویس سمیت کئی نو منتخب اراکین اسمبلی نے حلف لیا اور اس دوران حلف لینے اسمبلی پہنچے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے باغی رہنما اجیت پوار سے این سی پی سربراہ شرد پوار کی بیٹی اور رکن پارلیمان سپریا سولے گلے ملیں اور پاؤں چھوکر آشيرواد لیا۔

مہاراشٹر: اراکین اسمبلی کی حلف برداری
مہاراشٹر: اراکین اسمبلی کی حلف برداری
author img

By

Published : Nov 27, 2019, 1:05 PM IST

پروٹیم اسپیکر کالی داس كولامبكر نے صبح آٹھ بجے اراکین اسمبلی کو حلف دلانا شروع کیا۔ تقریب حلف برداری کے شروع ہونے کے ساتھ ہی دیویندر فڑنویس، اشوک چوہان اور اجیت پوار نے اسمبلی کی رکنیت کا حلف لیا۔ اس کے ساتھ ہی دیگر اراکین اسمبلی نے بھی حلف لیا۔

اس دوران حلف لینے کے لیے اسمبلی پہنچے این سی پی کے سینئر رہنما اجیت پوار کا سپریا سولے نے گرم جوشی سے استقبال کیا۔ سولے نے اجیت پوار کو گلے لگایا اور کہا خاندان میں ان بن ہو سکتی ہے لیکن علیحدگی نہیں۔ ہم دونوں کی بات کی جائے تو وہ میرے بھائی ہیں اور ہمارے درمیان کبھی کوئی تنازع رہا ہے'۔

اسمبلی پہنچے سابق وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کا بھی سولے نے خیر مقدم کیا اور ان سے ہاتھ ملایا۔ اس دوران بالاصاحب تھورات نے اسمبلی کے باہر کہا کہ نائب وزیر اعلی کا عہدہ کسے دیا جائے گا اس پر فی الحال فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

Intro:Body:

News

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.