گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے 5 ہزار 537 زیادہ نئے معاملات سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 80 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اس مدت میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 80 ہزار 298 ہوگئی ہے۔
اس دوران 198 اموات ہونے سے اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 8053 ہوگئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریاست میں 2243 لوگ صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 93 ہزار 154 ہوگئی ہے۔
راحت کی بات یہ ہے کہ مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح 51.66 فیصد ہے جبکہ اموات کی شرح 4.46 فیصد ہے۔
ذرائع کے مطابق ریاست میں مجموعی طور سے سرگرم معاملوں کی تعداد 79 ہزار 75 ہے جن کا مختلف ہسپتالوں میں علاج جاری ہے۔
واضح رہے کہ پورے ملک میں سب سے زیادہ کورونا کیسز ریاست مہاراشٹر میں ہیں۔