ETV Bharat / state

مہاراشٹر: ناسک ضلع میں رات کا کرفیو

ریاستی ‌وزیر چھگن بھجبل نے ناسک کے بھجبل فارم ہاؤس پر منعقدہ میٹنگ میں ناسک ضلع حدود کے لیے پیر 22 فروری کی شب سے رات کے کرفیو کا اعلان کیا ہے۔

coronavirus
coronavirus
author img

By

Published : Feb 21, 2021, 10:46 PM IST

ضلع ناسک کی حدود میں رات 11 بجے تا صبح 5 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔ تاہم ہسپتال، میڈیکل اسٹورز، پھل‌،‌ سبزیوں، اخبار اور دودھ جیسی تمام ضروری اشیاء کو اس حکمنامے سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔

مہاراشٹر میں دوبارہ سے کورونا وائرس کے بڑھتے واقعات کے سبب ضلع ناسک کے کلکٹر سورج مانڈھرے نے کہا کہ مہاراشٹر حکومت کے حکمنامہ اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ و وبائی امراض قانون کے تحت ناسک ضلع کی حدود میں بغیر ماسک کے عوامی مقامات پر نظر آنے والے افراد پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں ضلع کلکٹر‌ سورج مانڈھرے نے چند احکامات جاری کیے ہیں۔

رات کے کرفیو کے لیے سرکاری حکمنامہ
رات کے کرفیو کے لیے سرکاری حکمنامہ

پورے ناسک ضلع میں تمام عوامی مقامات، ادارے، تقریبات اور پروگرام میں شرکت کے لیے ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ اور جو لوگ ماسک نہیں پہنیں گے ان پر ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ کسی بھی طرح کے ہال، لانس، شادی اور کسی بھی جگہ پر عوامی تقریب کے انعقاد پر منتظمین کو شرکاء کی تعداد محدود رکھنا ہوگی ساتھ ہی شادی کی تقریب میں صرف 100 افراد کی شرکت کی اجازت ہوگی۔

اس تعلق سے میونسپل کارپوریشن اور محکمہ پولیس کو بھی سخت کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

خاص طور سے کسی بھی تقریب کے انعقاد سے قبل مقامی پولس انتظامیہ سے باضابطہ طور پر اجازت حاصل کرنا لازمی ہوگا۔ کسی بھی طرح کی تقریب کے مقام پر کووڈ 19 کی ہدایات پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے اور اگر کووڈ 19 کی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پائی جاتی ہے تو متعلقہ مقامی پولیس اسٹیشن اور مقامی کارپوریشن انتظامیہ کے ذریعہ ملزمین کے خلاف ‌مناسب کارروائی کی جائے گی۔

وبائی امراض ایکٹ اور اسی طرح کی متعدد قانونی دفعات کے مطابق ضلع ناسک میں یہ حکمنامہ 22 فروری کو رات 12 بجے سے نافذ العمل ہوگا اور ضلع کلکٹر کے آئندہ احکامات تک نافذ رہے گا۔ تمام متعلقہ محکموں کو اس حکمنامے پر سختی سے نافذ کرانے کی تاکید کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.