مہاراشٹر کے چار اضلاع ناسک، دھولیہ، جلگاؤں اور احمد نگر کے گریجوٹس اسمبلی حلقہ سے کانگریس پارٹی کے موجودہ ایم ایل سی ڈاکٹر سدھیر تامبے نے گزشتہ روز مالیگاؤں شہر میں پریس کانفرنس کی۔
انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سچر کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق مہاراشٹر میں مسلمانوں کو سرکاری شعبوں میں 5 فیصد ریزرویشن ملنا چاہیے اور اس کیلئے ہماری کوشش جاری ہیں۔
انھوں نے کہا موجودہ حکومت مہا وکاس آگھاڑی متحدہ حکومت ہے اس لئے سب کو ساتھ لیکر ہی چلنا پڑے گا۔ انھوں نے کہا کہ اساتذہ کی 20 فیصد گرانٹ منظوری کے بعد اسے مکمل طور پر سو فیصد کیلئے کوشش کی جائے گی۔ نیز اسکولوں کی منظوری اور گرانٹ پر بھی موصوف نے تبادلہ خیال کیا۔
ساتھ میں انہوں نے ملک کی موجودہ حالات کے پیش نظر ڈاکٹر سدھیر تامبے نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی سے ملک کی غریب عوام کو ہی نقصان ہے۔ پورے ملک میں این آر سی کی وجہ سے عام شہری کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ریاست کی موجودہ حکومت نے مسلمانوں کو تعلیم کے شعبہ میں پانچ فیصد ریزرویشن دینے کا اعلان کیا ہے ۔قبل ازیں مہاراشٹر کے مراٹھا سماج کو 16 فیصد ریزرویشن اعلان کی وجہ سے مسلمانوں کو 5 فیصد کی ریزرویشن کی منظوری نہیں ملی تھی۔