ETV Bharat / state

Protest Against Israel اسرائیل کے جھنڈے کو پیروں سے روندنے پر چار مسلم نوجوان گرفتار، ضمانت پر رہا - مہاراشٹر میں بھی نہتے فلسطینی مسلمانوں

ممبئی کے سر جے جے مارگ پولیس تھانے نے چار مسلم نوجوانوں کو اس وقت گرفتار کر کیا جب وہ اسرائیل کا جھنڈا سڑکوں پر رکھ کر پیروں سے روند رہے تھے۔ گرفتاری کے بعد چند گھنٹوں کے بعد پولیس نے مسلم نوجوانوں کو رہا کر دیا۔

اسرائیل کے جھنڈے کو پیروں سے روندنے پر 4 مسلم نوجوان گرفتار ،ضمانت پر رہا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 19, 2023, 10:35 AM IST

اسرائیل کے جھنڈے کو پیروں سے روندنے پر 4 مسلم نوجوان گرفتار ،ضمانت پر رہا

ممبئی: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مہاراشٹر میں بھی نہتے فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیل کے حملے کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ آہستہ آہستہ لوگ سڑکوں پر اترنے لگے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے تجارتی مرکز ممبئی کے سر جے جے مارگ پولیس تھانے نے چار مسلم نوجوانوں کو اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ اسرائیل کے جھنڈے کو سڑکوں پر چسپاں کر کے اسے پیروں سے روند رہے تھے۔ پاس میں ہی ایک میک ڈونالڈ کا سینٹر تھا۔ وہاں بھی ان نوجوانوں نے صہیونی جھنڈے کو پیروں سے روندتے ہوئے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیر کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: March For Muslim Reservation مسلم ریزرویشن اور آئین بچانے کے لیے اورنگ آباد سے ممبئی منترالے تک لانگ مارچ

نوجوانوں کا یہ ویڈیو سوشل سائٹس پر وائرل ہو گیا جس کے بعد مقامی پولیس تھانے جے جے مارگ میں چار مسلم نوجوانوں کو گرفتار کر کے مقامی مجگاؤں کورٹ میں پیش کیا جہاں کورٹ نے انہیں 3000 روپے کے ذاتی مچلکے پر ضمانت پر رہا کر دیا۔ سوشل سائٹس پر اب بھی یہ ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں بھینڈی بازار جنکشن سے لے کر پاس میں ہی واقع میک ڈونلڈ دکان تک سڑکوں پر اسرائیل کا جھنڈا سڑک پر چپکا کر اُسے پیروں سے روند رہے تھے۔ ایسا ویڈیو میں بھی دکھائی دے رہا ہے۔ پولیس نے سڑکوں پر چپکے جھنڈے نکال دیا۔ یہ ویڈیو انسٹاگرام پر بھی شیر کی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.