ETV Bharat / state

'کوریگاؤں بھیما کیس کی تفصیلات حاصل کی جائے گی' - مہاراشٹر

ریاست مہاراشٹر کے کابینی وزیر جینت پاٹل نے کوریگاؤں بھیما، کسانوں کے قرض معافی، بلیٹ ٹرین سمیت دیگر معاملات پر وضاحت پیش کی۔

جینت پاٹل
جینت پاٹل
author img

By

Published : Dec 4, 2019, 6:19 PM IST

جینت پاٹل نے کوریگاؤں بھیما فسادات کے خلاف جرائم کی واپسی تعلق سے کوئی واضح جواب نہیں دیا۔

جینت پاٹل نے کہا کہ 'کون سے جرم سنگین ہے اور کس جرم میں کون سے کارکنان شامل تھے، اس کی تفصیلات حاصل کی جائے گی اور ہر زاویے سے غور کرنے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔'

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

جب ان سے سوال کیا گیا کہ سنبھاجی بھڑے کوریگاؤں بھیما فسادات میں کلیدی ملزم ہے لیکن ان پر اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے تو جینت پاٹل نے تردید کی کہ میں کسی کے ساتھ نہیں ہوں۔ جو ملزم ہیں انہیں حکومت سبق سکھائے گی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کسی بھی طرح کی غلط فہمی نہیں پھیلانے کی گزارش کی۔

شکر کے کارخانے کو دی جانے والی امداد کے تعلق سے سوال کرنے پر پاٹل نے کہا کہ 'ہماری حکومت کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہے لہذا کسانوں کی مدد کی جائے گی اور ہم پارٹی دیکھ کر فیصلہ نہیں کریں گے جنہیں ضرورت ہے انہیں کے مسائل کا جائزہ لینے کے بعد مدد کی جائے گی۔'

بلیٹ ٹرین کے تعلق سے سوال کرنے پر پاٹل نے کہا کہ 'ہم نے کسی بھی پروجیکٹ کو اسکریپ نہیں کیا ہے اور ہماری حکومت کسی بھی پروجیکٹ میں رخنہ پیدا نہیں ہونے دے گی لیکن کچھ پروجیکٹ تفصیلات حاصل کی جائے گی اور مناسب وقت پر صحیح فیصلہ کیا جائے گا۔

فڑنویس پر عائد چالیس ہزار کروڑ کے الزام کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ 'اس سلسلے میں بی جے پی کے رکن پارلیمان اننت ہیگڑے نے تبصرہ کیا ہے۔'

اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ 'مہاراشٹر کی تجوری کس نے کیسے خالی کیا ہے اس بابت تفصیل حاصل کی جائے گی۔ ایک رکن پارلیمان نے اس طرح کا تبصرہ کیا ہے اس لیے اس پر اعتماد کیا جا سکتا ہے لیکن اس معاملے کی مناسب کارروائی ہونا چاہیے۔'

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.