ETV Bharat / state

مہاراشٹر کے وزیر داداجی بھوسے کورونا سے متاثر

گزشتہ چند دنوں سے داداجی بھوسے کی طبیعت خراب تھی۔ سردی، زکام اور کھانسی کی شکایت کو لے کر وہ ڈاکٹرز سے رجوع ہوئے۔ اس سلسلے میں وزیر کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جس کے بعد ان کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

مہاراشٹرکے وزیر داداجی بھوسے کورونا سے متاثر

author img

By

Published : Dec 30, 2020, 12:39 PM IST

مہاراشٹر کے وزیر زراعت داداجی بھوسے کورونا متاثر پائے گئے ہیں۔ انہیں ممبئی کے ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں آؤٹر کے رکن اسمبلی اور مہاراشٹر کے وزیر زراعت داداجی دگڑو بھوسے جو عوامی کاموں کو لے کر ہمیشہ عوام کے درمیان رہا کرتے تھے۔ کورونا بحران کے وقت داداجی بھوسے کووڈ سینٹر پر کورونا متاثر مریضوں کی عیادت کے لئے جایا کرتے تھے۔'

ذرائع کے مطابق گزشتہ چند دنوں سے موصوف کی طبیعت خراب تھی۔ سردی،زکام اور کھانسی کی شکایت کو لے کر وہ ڈاکٹرز سے رجوع ہوئے۔ اس سلسلے میں داداجی بھوسے کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جس کے بعد ان کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔

ڈاکٹرز کے مشورہ پر اہل خانہ نے انہیں ممبئی کے ایک نجی اسپتال میں داخل کیا ہے جہاں موصوف کا علاج و معالجہ جاری ہے۔ زیر علاج وزیر زراعت داداجی بھوسے نے شہریان سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا سے بچیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور ان کی صحتیابی کے لیے دعا کریں۔

یہ بھی پڑھیں:شیوسینا، کانگریس کو رائے نہ دے: کانگریس رہنما

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.