مہاراشٹر کی شندے حکومت کی جانب سے کسانوں کو نقصان بھر پائی کے لئے باضابطہ جی آر (general order)جاری کرکے انھیں معاوضہ ادا کیا جارہا ہے ، اس بات کا اعلان ریاست کے وزیر زراعت عبدالستار نے کیا وہ اورنگ آباد ضلع کلکٹر آفس میں ایک جائزہ میٹنگ میں شریک تھے.Maharashtra Minister Abdul Sattar Says WE TRY Are Level Best TO Help Farmers
اس موقع پر ریاستی وزیر نے کہا کہ اورنگ آباد ضلع میں اضافی بارش کی وجہ سے ستائیس لاکھ ہیکٹر زمین کو نقصان پہنچا جس میں سے پہلی قسط کے طور پر تین ہزار چار سو پینتالیس کروڑ روپئے متاثرہ کسانوں کے اکاؤنٹ میں ڈالے جارہے ہیں.عین گنیش اتسو کے موقع پر ایک طرح سے حکومت نے کسانوں کو راحت پہنچانے کی کوشش کی ہے .
انہوں نے کہاکہ مہاراشٹر میں پچھلے کئی دنوں سے موسلادھار بارش ہو رہی ہے جس کی وجہ سے کئی سارے کسانوں کی تیار فصل برباد ہو گئی ہے۔اب تک کئی سارے کسانوں کے کھیتوں میں پانی بھرا ہوا ہے۔اس کی وجہ سے جو کسانوں کے کھیتوں میں آنے والی فصل ہے۔وہ بھی نہیں آئیں گی اور جو کسانوں کی آمدنی تھی وہ بھی ختم ہو گئی ہے اور کئی سارے کسانوں نے فصل کے لئے قرض لیا تھا اسی کے مدنظر ریاستی حکومت نے کسانوں کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کی پہلی قسط کے طور پر تین ہزار کروڑ روپئے کی رقم کسانوں میں تقسیم کی جائیں گی۔