ETV Bharat / state

مراٹھواڑہ: کورونا کے 5292 نئے معاملے - کورونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز

خطہ مراٹھواڑہ میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

خطہ مراٹھواڑہ میں کورونا کے 5292 نئے معملات درج

author img

By

Published : Apr 5, 2021, 11:05 AM IST

مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ میں کورونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک بار پھر 5292 نئے کیسز اور 85 مریض فوت ہوگئے۔ علاقہ کے ہیلتھ افسران نے یہ اطلاع دی۔

خطہ کے تمام ضلع صدر دفاتر سے حاصل تفصیلات کے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں سے اورنگ آباد گزشتہ 24گھنٹوں کے درمیان سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں جان لیوا وائرس کے 1،508 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 30 ​​افراد کی موت ہوگئی۔

اس کے بعد ضلع ناندیڑ میں 1186 نئے کیسز اور 27 مریضوں کی موت ،ضلع لاتور میں 685 نئے کیسز اور 10 مریضوں کی موت ، ضلع پربھنی میں 522 نئے کیسز اور آٹھ افراد کی موت، ضلع جالنا میں 567 نئے کیسز اور چار مریضوں کی موت، ضلع بیڈ میں 486 نئے کیسز اور 4 مریضوں کی موت ، ضلع ہنگولی میں 88 نئے کیسز اور دو افراد کی موت ہوگئی، جبکہ ضلع عثمان آباد میں 222 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.