مہاراشٹرا کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے یکم جون کے بعد کچھ اضلاع میں آہستہ آہستہ لاک ڈاؤن کی پابندی میں نرمی برتنے کی ہدایت دی ہے۔
وزیر اعلی کی جانب سے جمعرات کو کیے گئے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا کے وبا کی شرح بتدریج کم ہورہی ہے لیکن مریضوں کی تعداد 10 سے 15 اضلاع میں تیزی سے بڑھ رہی ہے اس سے میوکرومائکوسس (بلیک فنگس) کے خطرے میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
دریں اثنا مرکزی حکومت نے کوڈ کنٹینمنٹ رہنما خطوط کو 30 جون تک بڑھانے کا حکم دیا ہے۔ اس میں ، ریاستوں اور مرکز کے علاقوں سے کہا گیا ہے کہ وہ مقامی صورتحال کے مطابق مرحلہ وار پابندیوں میں نرمی دیں۔