ETV Bharat / state

ممبئی میں لاک ڈاؤن کے اثرات پر خصوصی گراؤنڈ رپورٹ - crawford market

ممبئی میں لاک ڈاؤن نافذ کیے جانے کے بعد شہر کے مختلف علاقوں کی بازاروں کو چار چاند لگانے والی دکانوں میں تالے لگ گئے ہیں جس کے سبب عوام میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ حالات یہ ہیں کہ جن بازاروں میں کھبی سر ہی سر نظر آتے تھے اب وہاں ویرانگی چھائی ہوئی ہے۔

lockdown in Mumbai ground report
lockdown in Mumbai ground report
author img

By

Published : Apr 6, 2021, 7:54 PM IST

ریاست مہاراشٹر میں ایک بار پھر کورونا کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے جس میں سب سے زیادہ کیسز دارالحکومت ممبئی میں سامنے آ رہے ہیں اس لیے حکومت نے ممبئی میں لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا اور تمام دکانیں بند رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

ممبئی میں لاک ڈاؤن کی گراؤنڈ رپورٹ

لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے ان علاقوں کا جائزہ لیا جہاں عام دنوں میں بھی عوام کو ہجوم ہوتا تھا لیکن اب ان علاقوں میں کافی کم لوگ دکھائی دے رہے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت نے سب سے پہلے ممبئی کے مصروف ترین علاقوں میں سے ایک کرافورڈ مارکیٹ کا جائزہ جہاں عوام کی کم تعداد ہی نظر آئی جبکہ دیگر دنوں میں کرافورڈ مارکیٹ میں تل دھرنے کی جگہ نہیں ہوتی ہے۔ جامع مسجد ممبئی سے متصل کرافوڈ مارکیٹ میں دوکانیں پوری طرح سے بند کرا دی گئی ہیں اور یہاں اب محکمہ بی ایم سی کے افسران تعینات ہیں۔

چونکہ اس علاقے میں ممبئی کی سب سے بڑی اور قدیم مارکیٹ ہیں اس لیے بھیڑ ہونا لازمی ہے۔

اس کے علاوہ بھنڈی بازار، محمد علی روڈ، عبد الرحمٰن اسٹریٹ وغیرہ بازاروں میں ہمیشہ رونق رہتی ہے۔ خریداری اور کاروباری دونوں عروج پر رہتی ہے۔ اس علاقے میں مسلمانوں کی اکثریت ہے اور تاجروں میں بھی خاصی تعداد مسلمانوں کی ہی ہے اور لاک ڈاؤن کے سبب سب سے زیادہ نقصان اسی علاقے کے کاروباریوں کو ہوگا۔

ممبئی کے نل بازار علاقے میں مسلم کاروباریوں نے لاک ڈاؤن کی مخالفت کرتے ہوئے احتجاج کیا اور ہاتھوں میں 'نو لاک ڈاؤن' کے بینر لے کر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.