ETV Bharat / state

مہاراشٹر: کسانوں کا قرض معاف کرنے کا اعلان - دیویندر فڑنویس

مہاراشٹر حکومت نے قرض کے بوجھ تلے دبے کسانوں کو راحت دیتے ہوئے ان کا دو لاکھ روپئے تک کا قرض معاف کرنے نیز دو لاکھ روپے کی رقم براہ راست ان کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ادھو ٹھاکرے
ادھو ٹھاکرے
author img

By

Published : Dec 21, 2019, 8:45 PM IST

ناگپور میں جاری سرمائی اجلاس کے آخری روز وزیراعلی ادھو ٹھاکرے نے اس تعلق سے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 'قرض معافی کا آغاز مارچ مہینے سے کیا شروع ہوگا اور اس اسکیم سے ریاست کے ہر اس کسان کو فائدہ حاصل ہوگا جو قرض کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے۔

وزیراعلی نے جوں ہی کسانوں کا قرض معاف کرنے کا اعلان کیا حزب اختلاف جماعت کے ممبران نعرے بازی کرتے ہوئے کسانوں کے مکمل قرض معافی کا مطالبہ کیا۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

اسی دوران حزب اختلاف رہنما و سابق وزیراعلی دیویندر فڑنویس نے مہا وکاس اگھاڑی حکومت کو کسانوں کے ساتھ دھوکہ کرنے والی حکومت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی حکومت نے اقتدار میں آنے سے قبل کسانوں کا مکمل قرض معافی کا وعدہ کیا تھا لیکن صرف دو لاکھ روپے قرض معافی کا اعلان کر کے ان کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

ادھو ٹھاکرے اور مہا وکاس اگھاڑی پر کسانوں کے مسائل سے چشم پوشی کا الزام عائد کرتے ہوئے فڑنویس نے مزید کہا کہ 'وزیراعلی نے یہ بھی وعدہ کیا تھا کہ حکومت قرض کے بوجھ تلے دبے کسانوں کے 'سات بارہ' اتارے کو مکمل قرض سے پاک کر دے گی لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔

فڑنویس کے تنقیدی بیانات کے بعد بی جے پی کے اراکین اسمبلی نے حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کرتے ہوئے ایوان سے واک آوٹ کر دیا۔

واضح رہے کہ سرمائی اجلاس کے روز اول سے ہی حزب اختلاف جماعت بی جت پی یہ مطالبہ کررہی تھی کہ کسانوں کا مکمل قرض معاف کیا جائے جبکہ اس تعلق سے بی جے پی نے ایوان اور ایوان کے باہر بھی متعدد مرتبہ احتجاج کیا تھا۔

Intro:Body:

Chief Minister Uddhav Thackeray in state legislative assembly : Loans of farmers up to Rs 2 lakhs to be waived off. Money to deposited in the banks directly. Scheme to implemented from March...

Opposition has staged walk out from the Maharashtra legislative assembly demanding complete waiver of farmers' loans, after Chief Minister Uddhav Thackeray's announcement of farm loan waiver

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.