ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں مملکتی وزیر داخلہ شمبھو راجے دیسائی نے لاک ڈاؤن کا جائزہ لیا اور کہا کہ مراٹھواڑہ اور پوری ریاست میں پولیس افسران و ملازمین کی انتھک جدوجہد کی وجہ سے ہمیں اس وبا کو قابو میں رکھنے میں کامیابی ملی ہے۔
مہاراشٹر کے مملکتی وزیر داخلہ شمبھو راجے دیسائی اورنگ آباد کے دورے پر ہیں۔اس دوروان انہوں نے لاک ڈاؤن پر اپنے خٰیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹر میں لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کیا جائیگا تاکہ کورونا وبا پر قابو پایا جاسکے۔
اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کے دوران دیسائی نے لاک ڈاؤن کے تعلق سے پولیس کی کارکردگی کی ستائش کی اور کہا کہ مراٹھواڑہ اور پوری ریاست میں پولیس افسران و ملازمین کی انتھک جدوجہد کی وجہ سے ہمیں اس وبا کو قابو میں رکھنے میں کامیابی ملی ہے ۔
ریاستی وزیر نے اورنگ آباد اور جالنہ ضلع میں جائزہ میٹنگوں میں شرکت کی اور اعلی افسران کو مناسب ہدایات بھی کیں۔