ETV Bharat / state

'لاک ڈاؤن کی افواہ پھیلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی' - کورونا انفیکشن کی روک تھام

ریاست مہاراشٹر میں کورونا مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ سے شہریوں میں تشویش کا ماحول بنا ہوا ہے۔

Maharashtra home minister Anil Deshmukh warns rumour-mongers
'لاک ڈاؤن کی افواہ پھیلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی'
author img

By

Published : Feb 24, 2021, 7:01 AM IST

لاک ڈاؤن کے بارے میں غلط پیغامات، فوٹوز کے ذریعہ سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلائی جارہی ہیں جس کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے ریاستی وزیر داخلہ انل دیشمکھ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر لاک ڈاؤن کی افواہ پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 'سائبر کرائم برانچ ان لوگوں پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہیں جو غلط افواہ پھیلا رہے ہیں کہ مہاراشٹر میں لاک ڈاؤن دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔ بغیر کسی سرکاری معلومات کے جھوٹی معلومات پھیلانے والے افراد نیز وہاٹس گروپ یا دیگر سوشل میڈیا کے ذرائع کے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی'۔

واضح رہے کہ ریاستی وزیراعلیٰ نے 8 دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر ریاست دوبارہ لاک ڈاؤن نہیں چاہتی ہے تو ماسک پہننے، سماجی دوری برقرار رکھیں، مستقل ہاتھ دھوئیں اور حکومت کی جانب سے جاری کی جانے والی رہنمایانہ اصولوں پر عمل کریں۔

وزیر اعلی نے لاک ڈاؤن کے لیے آٹھ دن کا الٹی میٹم دیا ہے۔ کورونا انفیکشن کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات اٹھاتے ہوئے ریاست کے تمام سیاسی، سرکاری، مذہبی اور سماجی پروگراموں پر وزیر اعلی نے کچھ دن کے لیے پابندی عائد کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.