ETV Bharat / state

مہاراشٹرا کے وزیرداخلہ  کو دھمکی آمیز کال وصول - انیل دیشمکھ

مہاراشٹرا کے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کو اسمبلی اجلاس کے دوران کنگنا رناوت پر تنقید کرنے کے بعد دھمکی آمیز کال وصول ہوا ہے۔ یہ کال ناگپور میں وزیر کے دفتر کو موصول ہوا۔

Maharashtra Home Minister Anil Deshmukh receives threat call over Kangana Ranaut issue
مہاراشٹرا کے وزیرداخلہ انیل دیشمکھ کو دھمکی آمیز کال وصول
author img

By

Published : Sep 9, 2020, 11:36 AM IST

انیل دیشمکھ کے ناگپور میں واقع دفتر نے دھمکی آمیز کال وصول ہونے کی تصدیق کی جبکہ وزیر داخلہ نے اسمبلی اجلاس کے دوران کنگنا رناوت پر تنقید کی تھی جس کے بعد یہ کال وصول ہوا ہے۔

مہاراشٹرا کے وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ ممبئی پولیس، ادھیایان سمن کے الزامات جس میں کہا گیا کہ اداکارہ کنگنا رناوت منشیات لیتی ہیں کے سلسلہ میں تحقیقات کرے گی۔ انہوں نے بتایا تھا کہ اداکار شیکھر سمن کے فرزند ادھیایان کے رناوت کے ساتھ تعلقات تھے جبکہ اس نے الزام عائد کیا ہے کہ اداکارہ منشیات کی عادی ہے۔

انیل دیشمکھ نے شیوسینا کے پرتاب سرنائک اور سنیل پربھو کے اسمبلی میں اٹھائے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’کنگنا کے ادھیایان سمن سے تعلقات رہے ہیں جس نے اداکارہ پر منشیات لینے اور زبردستی پیش کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ اس سلسلہ میں ممبئی پولیس تحقیقات کرے گی‘۔

وزیر داخلہ کے بیان کے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کنگنا رناوت نے کہا کہ وہ پولیس سے مکمل تعاون کرنے اور خون کے نمونے پیش کرنے کےلیے تیار ہے۔

انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ’براہ کرم میرے خون کی جانچ کروائی جائے اور میرے فون کالس کی جانچ بھی کی جائے تاکہ میرے منشیات فروشوں سے تعلقات کا پتہ چل سکے۔ اگر میری کوئی غلطی ثابت ہوتی ہے تو میں ہمیشہ کےلیے ممبئی چھوڑ دوں گی‘۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.