ETV Bharat / state

مہاراشٹر اور ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان

الیکشن کمیشن نے مہاراشٹر اور ہریانہ میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا ہے جس کے تحت 21 اکتوبر کو ووٹنگ ہوگی جبکہ 24 اکتوبر کو نتائج کا اعلان ہوگا۔

مہاراشٹر اور ہریانہ اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان آج
author img

By

Published : Sep 21, 2019, 10:09 AM IST

Updated : Oct 1, 2019, 10:27 AM IST

الیکشن کمیشن نے دو ریاستوں ہریانہ اور مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ مہاراشٹر اور ہریانہ میں 21 اکتوبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے جبکہ 24 اکتوبر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ مہاراشٹر میں کل 288 سیٹوں کے لئے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ وہیں، ہریانہ میں 90 سیٹوں کے لئے ووٹ پڑیں گے۔

چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ دونوں ریاستوں میں 27 ستمبر کو نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ 4 اکتوبر تک کاغذات نامزدگی داخل کئے جا سکتے ہیں اور 7 اکتوبر تک کاغذات نامزدگی واپس لئے جا سکتے ہیں۔الیکشن کمیشن نے 18 ریاستوں کی 64 اسمبلی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا بھی اعلان کیا جس کے تحت 21 اکتوبر کو ووٹنگ اور 24 اکتوبر کو نتائج کا اعلان ہوگا۔

پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ 288 اسمبلی سیٹوں والے مہاراشٹر میں اور 90 سیٹوں والے ہریانہ میں ایک ہی مرحلے میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ انتخابی شیڈول کے اعلان کے ساتھ ہی دونوں ریاستوں میں انتخابی ضابطہ اخلاق بھی نافذ ہو گیا ہے۔ اب ان دونوں ریاستوں میں کوئی نئے اعلانات نہیں کئے جا سکیں گے۔ آپ کو بتادیں کہ ہریانہ میں تقریبا 1.82 کروڑ ووٹرز ہیں جبکہ مہاراشٹر میں 8.9 کروڑ ووٹرز جس میں 1.16 لاکھ سروس ووٹرز ہیں۔

اروڑہ نے کہا کہ پر امن اور منصفانہ انتخابات کرانے کے لئے دونوں ریاستوں میں مرکزی سیکورٹی فورسز کو تعینات کیا جائے گا اور انتخابات کے اخراجات کی نگرانی اور دیگر معاملات کے لئے انتخابی مبصرین کو تعینات كياجائے گا۔ الیکشن کمیشن نے امیدواروں کے انتخابات کے اخراجات کی حد 28 لاکھ روپے مقرر کی ہے۔ انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق پرسحت نظر رکھی جائے گی اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں پر کارروائی کی جائے گی۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 1, 2019, 10:27 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.