ETV Bharat / state

مہاراشٹر اسمبلی اجلاس کا آغاز: زرعی قوانین کی منسوخی سے متعلق تجویز پیش ہونے کا امکان - قانون ساز اسمبلی کے مانسون اجلاس

مہاراشٹر کی کابینہ میں منظور کی جانے والی تین تجاویز میں سے ایک زرعی قوانین کی منسوخی سے متعلق ہے، جسے آج (پیر) سے شروع ہونے والے قانون ساز اسمبلی کے مانسون اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ ذرائع نے یہ اطلاع دی۔

مہاراشٹر: زرعی قوانین کی منسوخی سے متعلق تجویز پیش ہونے کے امکان

author img

By

Published : Jul 5, 2021, 9:53 AM IST

Updated : Jul 5, 2021, 10:51 AM IST

پیر کے روز سے شروع ہونے والے مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی کے مانسون اجلاس میں زرعی قوانین کی منسوخی سے متعلق تجویز بھی پیش کی جائےگی۔

دراصل مہاراشٹر کی کابینہ میں منظور کی جانے والی تین تجاویز میں سے ایک زرعی قوانین کی منسوخی سے متعلق ہے، جسے آج (پیر) سے شروع ہونے والے قانون ساز اسمبلی کے مانسون اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ ذرائع نے یہ اطلاع دی۔

کابینہ نے ایک اور تجویز کو منظوری دی ہے، جس میں مرکزی حکومت سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ سرکاری ملازمت اور تعلیم میں مراٹھوں کے لئے ریزرویشن کی بحالی پر فیصلہ کرے۔

کابینہ کے ذریعہ منظور شدہ ایک اور تجویز میں سینٹر سے 2011 کی مردم شماری کی بنیاد پر او بی سی کی آبادی کا ڈیٹا پیش کرنے کو کہا جائے گا تاکہ بلدیاتی اداروں میں دیگر پسماندہ طبقات کے لئے سیاسی ریزرویشن برقرار رہے۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ تینوں تجاویز پیر کے روز قانون ساز اسمبلی کے دونوں ایوانوں میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ کابینہ نے پونے میں ایم پی ایس سی کے ایک طالب علم کی خودکشی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم مودی آج کو-وِن گلوبل کنکلیو سے خطاب کریں گے

ذرائع نے بتایا کہ ایم پی ایس سی (مہاراشٹر پبلک سروس کمیشن) کے امتحانات کیوں نہیں ہورہے ہیں اس بارے میں ایک تفصیلی بیان دونوں ایوانوں میں دیا جائے گا۔

پونے پولیس نے اتوار کے روز بتایا کہ کورونا وبا کی وجہ سے MPSC انٹرویو میں تاخیر ہوئی، جس کی وجہ سے پونے کے علاقے ہڈاپسر میں 30 جون کو سوپنل لونکر (24) نے گھر پر مبینہ طور پر پھانسی لگاکر خودکشی کرلی۔

Last Updated : Jul 5, 2021, 10:51 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.