مہاراشٹرکی شیوسینا،کانگریس، این سی پی پرمشتمل مہاوکاس اگھاڑی والی مخلوط حکومت نے اپنا تیسرا بجٹ پیش کیا۔ بجٹ میں اقلیتوں کی فلاح وبہبود کے لیے کئی ایک نئی اسکیمیں چلانے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ Maharashtra Govt Present State Budget , Minority Budget Incrises
ریاستی اسمبلی میں یہ بجٹ آج نائب وزیر اعلی و وزیر خزانہ اجیت پوار نے پیش کیا، جبکہ قانون ساز کونسل میں ریاستی وزیر مالیات شمبھو راج دیسائی نے پیش کیا۔
محکمہ سوشل جسٹس کی بیرون ملک جاکر اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لیے دی جانے والی اسکالرشپ سے اب اقلیتی طلباء و طالبات بھی فیضیاب ہو سکیں گے اور انہیں پوسٹ گریجویٹ سے لیکر پی ایچ ڈی تک کی بیرون ملک میں جاکر تعلیم حاصل کرنے کے لیے تعلیمی وظائف دستیاب ہوں گے۔
ٹھاکرے حکومت نے اقلیتی طلباء کے لیے محکمہ پولیس میں بھرتی۔ کے لیے تربیتی مراکز کو منظم طریقے سے چلانے کا اعلان کیا ہے اور اب ان تربیتی مراکز پر پولیس کانسٹبل کی بھرتی کے لیے انھیں مفت تربیت دی جائے گی ساتھ ہی ساتھ تین ماہ تک ان کے قیام کا بھی انتظام رہے گا۔'
اقلتی مالیاتی ادارے مولانا آزاد مالیاتی کارپوریشن کے شئر کیپیٹل میں میں دو سو کروڑ کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اور اب اسکی رقم سات سو کروڑ کر دی گئی ہے۔
ممبئ سمیت ریاست کی پندرہ مونسپل کارپوریشن کے متوقع انتخابات کے پیش نظر مہاراشٹر حکومت نے خواتین کو خوش کرنے کے لیے پائپ لائن سے فراہم کی جانے والی گیس پر ٹیکس 13.5 فیصد سے کم کر کے 3 فیصد کر دیا ہے۔ اسی طرح حکومت نے سی این جی گیس پر بھی ٹیکس کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس سے سی این جی پر مبنی بس، ٹیکسی اور آٹو رکشہ ڈرائیوروں کو بھی راحت ملے گی۔
مالی سال 2022-23 میں، 4,03,427 کروڑ روپے کی آمدنی اور 4,27,780 کروڑ روپے کے محصولاتی اخراجات کا بجٹ تخمینہ ہے۔ بجٹ میں 1.50 لاکھ کروڑ کے سالانہ منصوبے کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس میں درج فہرست ذاتوں کے لیے 12,230 کروڑ روپے اور قبائلی ترقی کی اسکیم کے لیے 11,199 کروڑ روپے کا انتظام شامل ہے۔ اس کے علاوہ ضلع کے سالانہ منصوبہ کے لیے 13,350 کروڑ روپے کا انتظام ہے۔