ETV Bharat / state

ادھو سرکار نے مرکز سے سی اے پی ایف فورس طلب کی

author img

By

Published : May 14, 2020, 10:42 PM IST

کورونا کے قہر سے مہاراشٹر میں حالات بے قابو ادھو ٹھاکرے سرکار نے مرکز سے سی اے پی ایف فورس کی 20 کمپنیاں طلب کی۔

ادھو سرکار نے مرکز سے سی اے پی ایف فورس طلب کی
ادھو سرکار نے مرکز سے سی اے پی ایف فورس طلب کی

مہاراشٹر میں کرونا وائرس کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ اس وقت مہاراشٹر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 25 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

ان تعداد کو دیکھتے ہوئے مہاراشٹر میں کورونا وائرس کا انفیکشن جہاں عام شہریوں میں پایا جا رہا ہے، وہیں پولس اہلکاربھی اس کی زد میں آچکے ہیں۔

دوسری جانب مسلمانوں کا سب سے بڑا تہوار عیدالفطر کی تاریخ بھی قریب آتی جا رہی ہے، ایسے ماحول میں ریاست میں نظم و نسق کے ماحول کو برقرار رکھنے کے لئے ادھو سرکار نے مرکزی سرکار سے سی اے پی ایف فورس کی 20 کمپنیوں کی مانگ کی ہے، جسے مرکزی سرکار نے منظوری دے دی ہے۔

مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے کرونا کے اس وبا اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ملک سمیت ریاست میں لاک ڈاون کیا گیا، اس کی پاسداری کے لئے مہاراشٹر سرکار نے محکمہ پولس کو ذمہ داری سونپی تھی۔

پولس نے دن رات محنت کرتے ہوئے سخت حالات میں بھی اپنی ذمہ داریوں کو با خوبی نبھایا، مگر حالات ان دنوں بے قابو ہوتے جار ہے ہیں۔

ریاست میں پہلے ہی سے مرکزی ریزرو پولس فورس کی32 کمپنیاں تعینات ہیں۔ جو مہاراشٹر پولس کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کا انفیکشن ان میں بھی بڑی تعداد میں پایا جانے لگا ہے اور وہ مسلسل کورونا جیسی بیماری کا شکار ہو تے جا رہے ہیں۔ اب تک ہزاروں پولس اہلکار کرونا سے متاثر پائے گئے ہیں ان میں سات پولس اہلکاروں کی موت بھی واقع ہوچکی ہے۔

جن پولس اہلکاروں کو کورونا کا انفکشن ہوا ہے، ایسے پولس اہلکاروں کو اس بیماری سے شفایاب ہونے میں وقت درکار ہے جو انہیں دیا جا رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ریاست میں پولس کی کمی ہونے کی وجہ سے ریاستی سرکار نے مرکز سے مدد مانگی ہے۔

بھارت ہی ایک ایسا ملک ہے، جہاں حکومت پولیس کو ہر فن مولا کے طور پر استعمال کرنا چاہتی ہے وہ الگ بات ہے کہ پولیس اہلکار اپنی بنیادی زمہ داریوں اور اپنے فرض کی ادائیگی کے ساتھ۔ ساتھ وہ حکومت کے اس حکم کی تعمیل کرتے ہیں جس سے انکا کوئی سروکار نہیں۔

یہی وجہ ہے کہ کورونا وباء جیسی مہلک بیماری کی وجہ سے وہ دار ورسن کی آزامایش سے گزر گئے، اضافی فورس کو حکومت اگر وقت رہتے معمور کرتی تو شاید آج پولیس والوں کی یہ حالت نہیں ہوتی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.