ETV Bharat / state

Ajit Pawar Bungalow: مہاراشٹر حکومت اجیت پوار پر مہربان، دیوگیری بنگلہ نہیں خالی کرنا ہوگا - مہاراشٹر میں دیوگیری بنگلہ

اجیت پوار نے دیویندر فڑنویس کو دو بار خط لکھ کر دیوگیری بنگلہ کے ساتھ رہنے کی درخواست کی تھی۔ اس کے بعد حکومت کی جانب سے باقاعدہ ایک سرکلر جاری کیا گیا۔ جس میں واضح طورپر لکھا گیا ہے کہ اجیت دادا پوار دیوگیری میں ہی رہیں گے۔Ajit Pawar To Retain Bungalow

مہاراشٹر حکومت اجیت پوار پر مہربان، دیوگیری بنگلہ نہیں خالی کرنا ہوگا

author img

By

Published : Aug 4, 2022, 11:33 AM IST

مہاراشٹر میں شندے، فڑنویس کے ذریعہ مہا وکاس اگھاڑی کے ہاتھوں اقتدار کی باگ دوڑ لینے کے بعدقیاس کیا جا رہا تھا کہ نائب وزیراعلی کا بنگلہ 'دیوگری'میں دیویندر فڑنویس قیام کریں گے، لیکن این سی پی لیڈر اور سابق نائب وزیراعلی اجیت پوار جو کہ 'دیوگیری' بنگلے میں قیام پذیر ہیں۔ وہ اسی بنگلے میں رہنے والے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شندے، فڑنویس حکومت نے اجیت پوار کو ملبارہل میں واقع 'دیوگیری' بنگلہ الاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔Ajit Pawar To Retain Bungalow

واضح رہے اجیت پوار نے دیویندر فڑنویس کو دو بار خط لکھ کر دیوگیری بنگلہ کے ساتھ رہنے کی درخواست کی تھی۔ اس کے بعد حکومت کی جانب سے باقاعدہ ایک سرکلر جاری کیا گیا۔ جس میں واضح طورپر لکھا گیا ہے کہ اجیت دادا پوار دیوگیری میں ہی رہیں گے۔

اس کے ساتھ ہی مہاراشٹر کے سیاسی حلقوں میں ایک بار پھر فڑنویس اور اجیت پوار کی دوستی کے چرچے شروع ہو گئے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ جب اجیت پوار مہاوکاس اگھاڑی حکومت میں نائب وزیر اعلیٰ تھے تب بھی وہ دیوگیری بنگلے میں ہی رہتے تھے۔اجیت پوار اور دیوگیری بنگلہ کا رشتہ کافی پرانا ہے۔ اجیت پوار 1999 سے 2014 میں کانگریس، این سی پی کی حکومت بننے پر دیوگیری بنگلہ ملا تھا۔ یعنی وہ 15 برس سے زیادہ عرصے سے اسی بنگلے میں رہ رہے ہیں۔ یہ بنگلہ 2014 میں بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد سدھیر منگنٹیوار کو دیا گیا تھا۔2019 میں مہاوکاس اگھاڑی کی حکومت بننے کے بعد اجیت پوار کو یہ بنگلہ دوبارہ مل گیا۔

اجیت پوار کو بنگلہ دینے پر دیویندر فڑنویس کی مہربانی کے چرچے سیاسی حلقوں میں ہو رہے ہیں۔ نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس جو فی الحال 'ساگر' بنگلے میں رہ رہے ہیں۔ وہ اسی میں رہتے ہوئے ریاست کی کمان سنبھالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Ajit Pawar Hits Out at Fadnavis: فڑنویس کی تقریر میں اب وہ جوش نہیں رہا: اجیت پوار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.