ETV Bharat / state

ادھو حکومت نے گورنر کو نہیں استعمال کرنے دیا سرکاری طیارہ - اردو نیوز ممبئی

مہاراشٹر حکومت نے جمعرات کو گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کو سرکاری طیارے سے دہرادون کی سفر کرنے کی اجازت نہیں دی۔

maharashtra governor bhagat singh koshyari
گورنر بھگت سنگھ کوشیاری
author img

By

Published : Feb 11, 2021, 10:51 PM IST

سرکاری طیارے سے سفر کی اجازت نہ ملنے کے سبب بھگت سنگھ کوشیاری اور ان کے کچھ معاونین اسپائس جیٹ طیارے سے اتراکھنڈ کے لیے روانہ ہو گئے۔ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر دیویندر فڑنویس نے اس واقعہ پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ فڑنویس نے کہا کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ریاستی حکومت کس قدر مغرور ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھگت سنگھ کوشیاری دہرادون میں گزٹڈ افسران کے ایک پروگرام میں حصہ لینے کے لیے صبح 10 بجے اپنے دیگر معاونین کے ساتھ ہوائی اڈے پہنچ گئے۔ بھگت سنگھ کوشیاری کو مطلع کیا گیا کہ انھیں سرکاری طیارے سے سفر کی اجازت نہیں ہے لیکن کوئی واضح وجہ نہیں بتائی گئی۔

گورنر کے دفتر سے جاری اطلاع کے مطابق بھگت سنگھ کوشیاری دہرادون کے دورے کی اطلاع دو فروری کو ہی دے دی گئی تھی۔ وزیراعلیٰ کے دفتر کو بھی اس کی اطلاع دے دی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:

بھیما کورے گاؤں کیس: 'سائبر حملہ کے ذریعہ لیپ ٹاپ میں پلانٹ کیے گئے تھے ثبوت'

گورنر اپنے دیگر معاونین کے ساتھ جب چھترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو انھیں مطلع کیا گیا کہ حکومت کی جانب سے سرکاری طیارے سے سفر کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ اس کے بعد بھگت سنگھ کوشیاری دوسرے طیارے سے 12:15 بجے دہرادون کے لیے روانہ ہوئے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.