ETV Bharat / state

مہاراشٹر حکومت اقلیتوں کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 14, 2023, 12:23 PM IST

Maharashtra Govt positive to resolve minority issues۔ ریاستی اقلیتی ترقی، اوقاف کے وزیر نے یقین دلایا کہ اقلیتی سماج کے مستحق نوجوانوں کو کاروبار اور تعلیم کے لیے ایک لاکھ سے 20 لاکھ تک اور مکان کی تعمیر کے لیے 10 لاکھ تک کے بلاسود قرضے محکمہ اقلیتی کے ذریعہ فراہم کیے جائیں گے۔

Maharashtra Govt positive to resolve minority issues

مہاراشٹر حکومت اقلیتوں کے مسائل کے حل کے لیے مثبت

اورنگ آباد: مہاراشٹر کی ریاستی حکومت کے محکمۂ اقلیتی ترقی کے مولانا آزاد اقلیتی اقتصادی ترقی کارپوریشن لمیٹڈ کی جانب سے اورنگ آباد ضلع کے سلوڑ میں دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر اقلیتی وزیر عبدالستار کے ہاتھوں ورکشاپ کا افتتاح عمل میں آیا۔ ورکشاپ کو کمیونٹی ممبران کی جانب سے بے مثال ردعمل ملا۔ ورکشاپ میں خواتین بہنوں کی نمایاں موجودگی تھی۔ اس موقع پر محکمۂ اقلیتی ترقی کی پرنسپل سکریٹری آئی اے کندن، محکمۂ اقلیتی ترقی کے ڈپٹی سکریٹری معین تاشیلدار اور کئی سارے لیڈران موجود تھے۔ اس دوران اقلیتی وزیر عبدالستار نے یقین دلایا کہ اقلیتی سماج کے اہل و مستحق نوجوانوں کو کاروبار اور تعلیم کے لیے ایک لاکھ سے 20 لاکھ تک اور مکان کی تعمیر کے لیے 10 لاکھ تک کے بلا سود قرضے محکمۂ اقلیتی بہبود کے ذریعہ فراہم کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کو لیکر جلد ہی مائناریٹی کمیٹی کی تشکیل دی جائے گی، عبدالستار

انہوں نے مزید کہا کہ اقلیتی سماج کے لوگوں کو ترقی کے دھارے میں لانے اور اقلیتی سماج کے مسائل اور مشکلات کے حل کے لیے حکومت کا مثبت کردار ہے۔ اقلیتی وزیر نے کہا ہے کہ اقلیتی طبقہ کی ترقی کے لیے مرکزی اور ریاستی حکومت کی اسکیموں کو مؤثر طریقہ سے نافذ کیا جائے گا، مستفیدین کو چاہیے کہ وہ اقلیتی محکمہ کے تحت چل رہی مختلف اسکیموں کا فائدہ اٹھائیں۔ عبدالستار نے رہنمائی کرتے ہوئے مزید کہا کہ 15 نکاتی پروگرام اقلیتوں کے لیے ایک اہم پروگرام ہے، اور اس میں اقلیتوں کو مختلف شعبوں میں ان کے مسائل کے حل کے لیے مدد کرنے، طلبہ کی تعلیم میں مدد، اسکالرشپ کی فراہمی، نوجوانوں کو روزگار دینے کے لیے مختلف اسکیمیں ہیں۔

نیز انہوں نے یہ بھی کہا کہ مختلف تنظیموں کے ذریعہ اقلیتوں کے مسائل کے حل کے لیے کام کیا جا رہا ہے، اور اقلیتوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ راؤ شندے، نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس، اجیت پوار کی جانب سے اقلیتی محکمہ کو 30 کروڑ سے 500 کروڑ روپے کا فنڈ مختص کیا گیا ہے۔ عبدالستار نے اظہار تشکر کرتے ہوئے وضاحت کی کہ ریاستی حکومت اقلیتی طبقے کے طلباء کو عالمی معیار کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ تعاون کر رہی ہے۔ نیز اقلیتی سماج کے طلبہ کو غیر ممالک میں اعلیٰ تعلیم دلانے کے لیے ریاستی حکومت کے پاس چالیس لاکھ روپیوں تک اسکالر شپ دینے کی تجویز زیر غور ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.