ETV Bharat / state

'سیاسی رہنما عوامی خدمت کی بجائے ایک دوسرے کو ذلیل کرنے پر آمادہ' - سیاسی رہنماؤں کو چاہیے کہ وہ عوامی خدمت کی طرف توجہ دیں

مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے کہا ہے کہ ملک میں موجودہ سیاسی حالات میں سیاسی رہنما عوامی خدمات اور قوم کی ترقی کے بجائے ایک دوسرے کو ذلیل وخوار کرنے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں۔

بھگت سنگھ کوشیاری
بھگت سنگھ کوشیاری
author img

By

Published : Feb 2, 2020, 8:36 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 10:20 PM IST

گزشتہ روز ممبئی کے معروف تعلیمی ادارہ انجمن اسلام میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے کہا کہ اس دور میں سیاسی رہنماؤں کو چاہیے کہ وہ عوامی خدمت کی طرف توجہ دیں تاکہ معاشرے میں بہتری لائی جاسکے۔

اس موقع پر گورنر نے معروف سماجی کارکن عزیز مکی کو ان کی 50 سالہ عوامی خدمات پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عزیز مکی عوام کے اچھے بُرے وقت میں ان کے کام آئے اور اس لیے وہ ان لوگوں میں ہر دلعزیز ہوئے ہیں ۔

مولانا سید اطہر دہلوی بطور خصوصی مہمان شریک ہوئے اور انہوں نے عزیز مکی کی خدمات کی ستائش ۔

اس موقع پر عزیز مکی نے کہا کہ لوگوں کی خدمت کرنا ان کا اہم مقصد رہا تاکہ معاشرہ کے دبے کچلے اور محروم لوگوں کو ان کا حق دلایا جائے اور ضرورت مند بھی سماجی،معاشی اور تعلیمی میدانوں میں بہتر سے بہتر کارگزاری کا مظاہرہ کرسکیں ۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زمانۂ تعلیمی سے ہی ان میں یہ جذبہ پیدا ہوگیا تھا، جبکہ اپنی بیٹیوں کو بھی انہوں نے اعلیٰ تعلیم سے سرفراز کرایا۔

صدر ڈاکٹر ظہیر قاضی نے انجمن اسلام کے تعلیمی سفر کی تفصیل گورنر کے روبروپیش کی۔

ڈاکٹر ظہیر قاضی نے بتایا کہ ملک کی جنگ آزادی میں انجمن اسلام نے اہم رول اداکیا ہے اور انجمن اسلام کا قیام علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے قبل عمل میں آیا اور اس کے پہلے صدر جسٹس بدرالدین طیب جی تھے ،جوکہ نہ صرف مجاہد آزادی تھے بلکہ انہوں نے لوکمانیہ تلک کو بھی کارگزار چیف جسٹس کی حیثیت سے ضمانت دینے کی جسارت کی تھی۔

انھوں نے مزید کہا کہ انجمن اسلام آج ایک تناور درخت بن گیا ہے جس کے دروازے تمام لوگوں کے لیے کھلے ہیں اور برادرن وطن کے تعلق سے عملے کی تعداد بھی کسی سے کم نہیں ہے اور انہیں پورا پورا موقعہ دیا جاتا ہے ۔

Intro:Body:

OthersPosted at: Feb 2 2020 7:09PM

عوامی خدمت کے بجائے سیاسی لیڈران ایک دوسرے کو ذلیل وخوار کرنے پر تلے ہیں:گورنر

ممبئی ،2فروری (یواین آئی ) ملک میں موجودہ سیاسی حالات میں لیڈران عوامی خدمات اور قوم کی ترقی کے بجائے ایک دوسرے کو ذلیل وخوار کرنے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں۔بلکہ اس دور میں

،انہیں چاہیے کہ عوامی خدمت کی طرف توجہ دیں تاکہ معاشرے میں بہتری لائی جاسکے ۔ ان خیالات کا اظہارگزشتہ روز ممبئی کے معروف تعلیمی ادارہ انجمن اسلام میں منعقدہ ایک جلوہ سے خطاب کرتے ہوئے مہاراشٹرکے گورنربھگت سنگھ کوشیاری نے کیا۔

اس موقع پرگورنر نے معروف سماجی کارکن عزیز مکی کو ان کی 50 سالہ عوامی خدمات پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ عزیز مکی عوام کے اچھے بُرے وقت میں ان کے کام آئے اور اس لیے وہ ان لوگوں میں ہردلعزیز ہوئے ہیں ۔

مولانا سید اطہردہلوی بطور خصوصی مہمان شریک ہوئے اور انہوں نے عزیز مکی کی خدمات کی ستائش ۔

اس موقع پرمسٹر عزیز مکی نے کہاکہ لوگوں کی خدمت کرنا ان کا اہم مقصد رہا تاکہ معاشرہ کے دبے کچلے اور محروم لوگوں کو ان کا حق دلایا جائے اور ضرورت مند بھی سماجی،معاشی اور تعلیمی میدانوں میں بہتر سے بہتر کارگزاری کا مظاہرہ کرسکیں ۔

انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ زمانہ تعلیمی سے ان میں یہ جذبہ پیدا ہوگیا تھا،جبکہ اپنی بیٹیوں کو بھی انہوں نے اعلیٰ تعلیم سے سرفراز کرایا۔صدر ڈاکٹر ظہیر قاضی نے انجمن اسلام کے تعلیمی سفر کی تفصیل گورنر کے روبروپیش کی اور ملک کی جنگ آزادی میں انجمن اسلام نے اہم رول اداکیا ہے اور انجمن اسلام کا قیام علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے قبل عمل میں آیا اور اس کے پہلے صدرجسٹس بدرالدین طیب جی تھے ،جوکہ نہ صرف مجاہدآزادی تھے بلکہ انہوںنے لوکمانیہ تلک کو بھی کارگزار چیف جسٹس کی حیثیت سے ضمانت دینے کی جسارت کی تھی۔انجمن اسلام آج ایک تناور درخت بن گیا ہے ،جس کے دروازے تمام لوگوں کے لیے کھلے ہیں اور برادرن وطن سے تعلق عملے کی تعداد بھی کسی سے کم نہیں ہے اور انہیں پورا پورا موقعہ دیا جاتا ہے ۔

یواین آئی۔اے اے اے ۔ایف اے

Conclusion:
Last Updated : Feb 28, 2020, 10:20 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.