ETV Bharat / state

مہاراشٹر : سڑک حادثہ میں پانچ افراد جاں بحق ، آٹھ زخمی - بیڈ میں سڑک حادثہ

ضلع بیڈ میں ایک ٹرک اور آٹو رکشہ میں ہوئے تصادم میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں، جو آٹو رکشہ سے تحصیل واڈوانی سے بیڈ جارہے تھے۔

مہاراشٹر : سڑک حادثہ میں پانچ افراد جاں بحق ، آٹھ زخمی

author img

By

Published : Mar 8, 2021, 2:15 PM IST

مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ کے ضلع بیڈ میں بیڈ -پرلی شاہراہ پر ایک ٹرک اور آٹو رکشہ میں ہونے والی ٹکر میں 5 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔آٹو رکشہ سے ٹکر ہونے کے بعد ٹرک ایک ٹو وہیلر اور ایک فور وہیلر گاڑی سے ٹکرا گیا اور سڑک کے کنارے تالاب میں گر گیا۔

پولیس کے مطابق یہ سڑک حادثہ اتوار کی رات ساڑھے آٹھ بجے پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں ، جو آٹو رکشہ سے تحصیل واڈوانی سے بیڈ جارہے تھے۔

پولیس افسر نے بتایا کہ آٹھ زخمیوں میں سے پانچ آ ٹو رکشہ میں سوار تھے ، دو دیگر فور وہیلر میں سوار تھے اور دوسرا شخص ایک ٹو وہیلر پر سوار تھا۔انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو بیڈ کے سول اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

آفیسر نے بتایا کہ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت مدینہ پٹھان (30) ، تبسم پٹھان (40) ، ریحان پٹھان (10) ، تمنا پٹھان (8) اور سارہ ستار پٹھان (40) کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ سب ضلع بیڈ کے شاہو نگر کے رہائشی تھے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.