ETV Bharat / state

Maharashtra Congress on Adani مہاراشٹر کانگریس تیرہ مارچ کو راج بھون کا محاصرہ کرے گی

اڈانی تنازعہ معاملے پر مرکزی حکومت کی خاموشی کے خلاف مہاراشٹر کانگریس 13 مارچ کو راج بھون کا گھیراؤ کرے گی۔ نانا پٹولے نے کہا کہ 'مودی حکومت نے عوام کا پیسہ اڈانی کو دے کر انہیں مالی بحران میں ڈالنے کا کام کیا ہے۔' Congress on Adani issue

مہاراشٹر کانگریس تیرہ مارچ کو راج بھون کا محاصرہ کرے گی

author img

By

Published : Mar 12, 2023, 12:29 PM IST

ممبئی: اڈانی تنازعہ معاملے پر نریندر مودی حکومت کی خاموشی کے خلاف مہاراشٹر کانگریس پیر کو ایک مورچہ نکال کر راج بھون کا گھیراؤ کرے گی۔ مہاراشٹر ریاستی کانگریس کے صدر نانا پٹولے نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ مرکز کی مودی حکومت نے صنعت کار اڈانی پر خصوصی مہربانی کا مظاہرہ کیا ہے اور اسی خاص مہربانی کی وجہ سے ایل آئی سی نے من مانے طریقے سے لوگوں کے کروڑوں روپے اڈانی کی کمپنیوں میں لگائے ہیں۔ پٹولے نے کہا کہ اب جب اڈانی گروپ میں مالی گھپلے کے انکشاف سے یہ ثابت ہو گیا ہے تو عوام کی محنت کی کمائی محفوظ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کی آمریت کی وجہ سے ملک مالی بحران سے گزر رہا ہے۔ مودی حکومت نے عوام کا پیسہ اڈانی کو دے کر انہیں مالی بحران میں ڈالنے کا کام کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Hindenburg Adani Row اڈانی گروپ پر مبینہ بدعنونی کے خلاف کانگریس کا ملک گیر احتجاج

انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے پارلیمنٹ میں اڈانی گھپلے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا لیکن مودی حکومت نے اس گھپلے پر ایک لفظ بھی نہیں کہا۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ مودی حکومت بدعنوان اڈانی کی حمایت کر رہی ہے۔ ای ڈی تیسری بار مشرف کے خلاف کارروائی کر رہی ہے، لیکن ای ڈی کو بی جے پی کے بدعنوان لیڈر نظر نہیں آرہے ہیں۔ وہیں آل انڈیا کانگریس کمیٹی (AICC) کی کال پر ہماچل کانگریس 13 مارچ کو راج بھون کا محاصرہ کرنے جا رہی ہے۔ ہماچل کانگریس کے اس مظاہرے کی قیادت ریاستی صدر پرتیبھا سنگھ کریں گی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.