ETV Bharat / state

Gujrat Riots 2002: گجرات فسادات پر کانگریس کا بی جے پی پر تنقید

author img

By

Published : Jul 16, 2022, 7:38 PM IST

مہاراشٹر کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'گجرات فسادات کے گناہ کوچھپانے کے لیے بی جے پی مرحوم احمد پٹیل پر گھٹیا الزامات لگارہی ہے۔ گجرات فسادات کے دوران ’راج دھرم‘ کی پیروی نہ کرنے پر اس وقت کے وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی نے مودی کی سخت الفاظ میں سرزنش کی تھی۔ Maharashtra Congress president Nana Patole criticize BJP

گجرات فسادات پر کانگریس کا بی جے پی پر تنقید

ممبئ: کانگریس کے قدآور لیڈر مرحوم احمد پٹیل پر بی جے پی لیڈروں کی طرف سے لگائے گئے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ یہ 2002 کے گجرات فسادات سے خراب ہوئی وزیر اعظم نریندر مودی کی شبیہ کو صاف کرنے کی ایک بوکھلاہٹ بھری کوشش ہے۔ بی جے پر یہ تنقید ریاستی کانگریس کے صدر نانا پٹولے نے کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت کے وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی نے بھی گجرات فسادات کے دوران ’راج دھرم‘ کی پیروی نہ کرنے پر مودی کی سخت الفاظ میں سرزنش کی تھی۔ پٹولے نے واضح کیا کہ بی جے پی صرف گجرات فسادات کے گناہ کو چھپانے کے لیے کانگریس پر گھٹیا الزامات لگا رہی ہے۔ Maharashtra Congress president Nana Patole criticize BJP

کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے نے کہا کہ یہ دیکھا گیا ہے کہ نریندر مودی حکومت گجرات فسادات پر نہ صرف قابو پانے میں ناکام تھی بلکہ وہ قابو پانا بھی نہیں چاہتی تھی۔ 2002 میں گجرات کے قتل عام نے پوری دنیا میں بھارت کی شبیہ کو داغدار کر دیا تھا۔ اس گناہ نے نریندر مودی کا آج تک پیچھا نہیں چھوڑا ہے اور آئندہ بھی نہیں چھوڑے گا۔

پٹولے نے کہا کہ بی جے پی اپنی خراب شبیہ کو بہتر بنانے کی کوشش میں جان بوجھ کر اپوزیشن کو نشانہ بنا رہی ہے۔ مودی-شاہ کی جوڑی نے حکومتی مشینری کے ذریعے اپوزیشن کو ہراساں کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے، یہاں تک کہ اس سازش کے تحت مرنے والوں کو بھی نہیں بخشا جارہا ہے۔ ایک شخص کی موت کے بعد بھی بی جے پی کی جانب سے اس پر لگائے جانے والے الزام بی جے پی کی گندی سیاست کو ظاہر کرتا ہے۔

ناناپٹولے نے کہا کہ جس ایس آئی ٹی ٹیم نے احمد پٹیل کے خلاف صرف قیاس آرائیوں کی بنیاد پر الزامات لگائے ہیں، وہ ایجنسی حکومت کی کٹھ پتلی ہے اور حکومت کے اشاروں پر کام کر رہی ہے۔ ایک سابق ایس آئی ٹی سربراہ کو نریندر مودی کو کلین چٹ دینے کے لیے خصوصی طور پر لگایا گیا تھا۔ عدالت میں جاری سماعت کے دوران میڈیا کے ذریعے کچھ جھوٹے اور بے بنیاد حصوں کو لوگوں میں پھیلانے میں مودی-شاہ جوڑی کا ہاتھ ہے۔ پٹولے نے کہا کہ احمد پٹیل پر لگائے گئے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی ان الزامات کی سختی سے تردید کرتی ہے جس کا مقصد کانگریس پارٹی کو بدنام کرنا ہے۔

نانا پٹولے نے کہا کہ گجرات کے لوگ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت سے بہت ناراض ہیں۔ ترقی کا نام نہاد گجرات ماڈل اوندھے منھ گرچکا ہے۔ مرکز میں بھی بی جے پی کی حکومت ہے اور یہ حکومت مہنگائی، بے روزگاری اور معیشت کو سنبھالنے میں پوری طرح ناکام رہی ہے۔ چونکہ بی جے پی کے پاس کہنے کو کچھ نہیں ہے، اس لیے یہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کانگریس کو بدنام کرنے کی چال ہے۔ لیکن کانگریس پارٹی اس طرح کی حرکتوں سے نہیں ڈرتی اور عوام بھی بی جے پی کے کارناموں کو اچھی طرح سے جانتی ہے۔ سیاسی سازش کے تحت سابق نائب صدر حامد انصاری پر الزامات لگائے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی تمام عزت و وقار اور حدوود کو بالائے طاق رکھ کر سیاست کر رہی ہے۔ جھوٹے الزامات لگا کر اپوزیشن کو بدنام کرنے کی اس کی پرانی چال ہے۔ اب بی جے پی اپنی گندی سیاست کے تحت جھوٹے الزامات لگا کر سابق نائب صدر حامد انصاری کو بدنام کرنے کرنے کا بیڑہ اٹھایا ہوا ہے۔ Maharashtra Congress president Nana Patole criticize BJP

پٹولے نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے انتہا پسندوں کے ساتھ تعلقات سب جانتے ہیں۔ بدنام زمانہ دہشت گرد مسور اظہر جو بہت سے لوگوں کی موت کا ذمہ دار تھا، خود اس وقت کی بی جے پی حکومت اسے قندھار چھوڑکر آئی تھی۔ جموں و کشمیر میں گرفتار کیے گئے دو دہشت گردوں میں بی جے پی کا ایک عہدیدار بھی شامل ہے۔ مدھیہ پردیش میں کارروائی کے دوران ایک شخص کو گرفتار کیا گیا، جس کا بی جے پی سے تعلق سامنے آیا تھا اور وہ بی جے پی کا عہدیدار تھا۔ نانا پٹولے نے کہا کہ گجرات اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے وہاں ہندو مسلم کا معاملہ اٹھاکر بی جے پی حکومت اپنی ناکامی کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے، لیکن ملک کی عوام سب کچھ جانتی ہے۔

یو این آئی۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.