ETV Bharat / state

بالا صاحب تھورات کانگریس قانون ساز پارٹی کے لیڈر منتخب

مہاراشٹر کانگریس کے صدر بالاصاحب تھورات کو کانگریس قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا ہے۔

author img

By

Published : Nov 26, 2019, 1:53 PM IST

Updated : Nov 26, 2019, 2:30 PM IST

بالا صاحب تھورات کانگریس قانون ساز پارٹی کے لیڈر منتخب
بالا صاحب تھورات کانگریس قانون ساز پارٹی کے لیڈر منتخب

مہاراشٹر کانگریس کے صدر بالاصاحب تھورات ان کی قانون ساز پارٹی کے رہنما منتخب ہوئے ہیں۔ تھورات کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی و راہول گاندھی کے قریبی ہیں۔

کانگریس پارٹی نے بالاصاحب تھوراٹ کو ایک بار پھر کانگریس لیجسلیچر پارٹی (سی ایل پی) کا لیڈر منتخب کرلیا ہے،آج سی ایل پی کی میٹنگ ہوٹل ڈی میرٹین میں منعقد ہوئی اور اس میں بالاصاحب تھوراٹ کے لیڈر منتخب ہونے کا اعلان آ ل انڈیا کانگریس پارٹی کے جنرل سکریٹری اور مہاراشٹر کے مبصر ملک ارجن کھرگے نے کیا اور انہیں اتفاق رائے سے لیڈر منتخب کیا گیاہے۔جبکہ باغی این سی پی رہنمااجیت پوار کو منانے کی کوشش تیز ہوگئی ہے۔

مہاراشٹرمیں گورنرکے ذریعے بی جے پی کو حکومت بنانے کے لیے دعوت دینے کے فیصلے کے خلاف شیوسینا، این سی پی اور کانگریس کی عرضی پرسپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ سنادیاہے۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ نے بی جے پی دیویندر فڑنویس کل(بدھ) شام 5 بجے تک اسمبلی کے ایوان میں اعتماد کا ووٹ حاصل کریں اورانہیں اپنی اکثریت ثابت کرنے کا حکم دیاہے۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ شفافیت کے ذریعے اعتماد کا ووٹ کرایا جائے اورارکان اسمبلی کوخفیہ ووٹنگ کی اجازت نہیں دی جائیگی اور ووٹنگ کا عمل راست برقی ذرائع ابلاغ پر دکھایا جائے گا۔

سپریم کورٹ میں جسٹس این وی رمن، جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس سنجیو کھنہ کی خصوصی بنچ نے آج یہ فیصلہ دیا ہے،پیر کو انہوں مسلسل سبھی متعلقہ فریقوں کی دلیلیں سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیاتھا اور آج یہ فیصلہ سنایاہے۔

جسٹس رمن نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اتوار کو ایک خصوصی سماعت میں وزیراعلیٰ فڑنویس اور مہاراشٹر کے گورنر کے درمیان خط وکتابت کے دستاویزات پیش کرنے کا مرکز کو حکم دیا تھا, سالیسیٹرجنرل تشار مہتا نے پیر کو خصوصی بنچ کو وہ دونوں خط سونپے، جس کے ذریعے گورنر نےوزیراعلیٰ فڑنویس کو حکومت بنانے کے لئے دعوت دی تھی اوربی جے پی لیڈر نے ارکان کی حمایت کا دعوی کیا تھا۔
تشار مہتا نے دلیل دی ہے کہ این سی پی رہنمااجیت پوار کے ذریعہ 22 نومبر کو گورنر کو سونپے گئے خط میں انہوں نے این سی پی کے پورے 54 اراکین اسمبلی کی حمایت کا دعویٰ کیا تھا۔ خط میں ذکرکیا گیا تھا کہ وہ این سی پی لیجس لیٹرپارٹی کے سربراہ ہیں۔

Intro:Body:

News

Conclusion:
Last Updated : Nov 26, 2019, 2:30 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.