ETV Bharat / state

شیوسینا-بی جے پی کی پالکھی ہمیشہ نہیں اٹھائے گی: وزیر اعلی - مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے

مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ شیوسینا ہمیشہ بی جے پی کی پالکھی نہیں اٹھائے گی۔ یہ بات وزیر اعلی نے اپوزیشن رہنما فڑنویس کے ایک بیان کے جواب میں کی۔

وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے
وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے
author img

By

Published : Dec 19, 2019, 9:00 PM IST

دیویندر فڑنویس نے کہا تھا کہ کیا بالا صاحب ٹھاکرے نے یہ کہا تھا کہ آیا شیوسینا-کانگریس کے ساتھ رہے گی؟

اس بحث کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعلی نے اس ضمن میں وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بالا صاحب ٹھاکرے نے یہ نہیں کہا تھا البتہ یہ ضرور کہا تھا کہ شیوسینا ہمیشہ بی جے پی کی پالکھی نہیں اٹھائے گی۔

اس موقع پر وزیر اعلی نے اپوزیشن اراکین کی تنقید کے جواب بھی دیا اور بی جے پی کی قیادت والی سابق حکومت کی کارکردگیوں اور مرکزی حکومت کے اقدامات کا تنقیدی جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت کے دور اقتدار میں کوئی بھی تعمیری کام نہیں ہوا تھا۔

ادھو نے مزید کہا کہ بی جے پی نے انتخابات میں وعدہ کیا تھا کہ ملک کے تمام شہریوں کے اکاونٹ میں 15 لاکھ روپئے جمع کیے جائیں گے اور روزگار مہیا کرانے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ دو کروڑ نوجوانوں کو روزگار دیا جائے گا اس کے ساتھ ساتھ سوئس بنک میں جمع کالے دھن کو بھارت واپس لانے کابھی وعدہ کیا گیا تھا۔

وزیر اعلی نے کہا کہ بی جے پی نے ان تمام دلکش نعروں کے سہارے عوام کے ساتھ دھوکہ کیا اور ان میں سے کسی بھی وعدے کو پورا نہیں کیا۔

اپوزیشن رہنما دیویندر فڑنویس کی جانب سے تین سیاسی پارٹیوں شیوسینا، کانگریس ،این سی پی پر مشتمل مہا وکاس اگھاڑی کی سرکار کو تگڑی سرکار کہنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غریب آدمی کو بلٹ ٹرین نہیں چاہیے بلکہ وہ تین پہیے والے رکشہ کو ہی پسند کرتا ہے۔

اپوزیشن کی جانب سے عائد کردہ الزام کہ مہاوکاس آگھاڑی کی سرکار بی جے پی کے دور اقتدار میں کیے گئے کاموں پر روک لگا رہی ہے اس کے جواب میں وزیر اعلی نے کہا کہ اپوزیشن کا یہ الزام سراسر بے بنیاد ہے ریاست میں کسی بھی تعمیری و ترقیاتی کاموں پر روک نہیں لگائی گئی ہے بلکہ ان متنازعہ کاموں پر عارضی طور پر روک لگائی گئی ہے جس سے تنازعہ پیدا ہو رہا تھا۔مہاوکاس اگھاڑی کام پر یقین رکھتی ہے باتوں پر نہیں ،کام کی بنیاد پر پانچ برس مکمل کریں گے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.