ETV Bharat / state

'مراٹھا ریزرویشن کے باعث دیگر طبقات کے ریزرویشن پر کوئی اثر نہیں'

author img

By

Published : Jul 22, 2020, 7:14 PM IST

مراٹھا سماج کے لیے مہاراشٹر حکومت کی جانب سے مراٹھا ریزرویشن کے نتیجہ میں دیگر پسماندہ طبقات( او بی سی) زمرے سے تعلق رکھنے والوں میں خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔

image
image

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے مراٹھا ریزرویشن کے تعلق سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مراٹھا ریزرویشن کی وجہ سے دیگر پسماندہ طبقات( او بی سی) زمرے کے ریزرویشن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اور اس سے او بی سی زمرے کے تحت استفادہ حاصل کرنے والوں کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ مہاراشٹر میں مراٹھا سماج کے لیے حکومت کی جانب سے ریزرویشن کے نتیجہ میں دیگر پسماندہ طبقات( او بی سی) زمرے سے تعلق رکھنے والوں میں مختلف خدشات پیدا ہوئے ہیں۔

اس ضمن میں او بی سی برادری کے شکوک و شبہات اور خدشات کو دور کرنے کے لیے ایڈوکیٹ جنرل کے ساتھ ان کی ایک میٹنگ کا انعقاد کیا جئے گا اور اس تعلق سے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے اشارہ بھی دیا ہے۔

دیگر پسماندہ طبقات( او بی سی) اور دوسرے زمرے سے تعلق رکھنے والوں کے اس ضمن میں مطالبات اور پیدا شدہ خدشات، شکوک و شبہات کے سلسلے میں ادھو ٹھاکرے نے ایک ویڈیو کانفرنس میں اعلانیہ طور پر گواہی دی کہ دیگر پسماندہ طبقات( او بی سی) زمرے کو متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا۔

اس ویڈیو کانفرنس میں وزیر تعمیرات اشوک چوان، وزیر خوراک و شہری رسد چھگن بھجبل، شہری ترقیاتی وزیر ایکناتھ شنڈے، عوامی فلاح وبہبود کے وزیر وجے وڈیٹیور، سماجی انصاف کے وزیر دھننجئے منڈے ، او بی سی، وی جے این ٹی جدوجہد کمیٹی کے پرکاش شینڈ گے، ہری بھا و راٹھور اور او بی سی تحریک کے بہت سے دوسرے رہنما موجود تھے۔

ٹھاکرے نے کہا کہ 'میں دیگر پسماندہ طبقات ک مسائل سے پوری طرح واقف ہوں اور اس سے قبل ہی اس سلسلے میں اقدامات اٹھائےگئے ہیں'۔

انھوں نے یقین دلایا کہ 'مجھ پر اعتماد کریں ، او بی سی کمیونٹی کا کوئی ایک بھی مسئلہ اور سوال حل طلب نہیں چھوڑا جائے گا'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.