ETV Bharat / state

سی اے اے پر وزیراعلیٰ کے بیان سے این سی پی کا اختلاف

author img

By

Published : Feb 18, 2020, 8:06 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 6:37 PM IST

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شردپوار نے کہا کہ 'شہریت ترمیمی قانون کے متعلق وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کا پر اپنا نظریہ ہو سکتا ہے لیکن این سی پی اس قانون کے خلاف ہے۔'

سی اے اے پر وزیراعلیٰ کے بیان سے این سی پی کا اختلاف
سی اے اے پر وزیراعلیٰ کے بیان سے این سی پی کا اختلاف

شرد پوار نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کا اپنا نقطہ نظر ہے۔ جہاں تک این سی پی کا تعلق ہے، ہم نے سی اے اے کے خلاف ووٹ دیا ہے۔ مہاراشٹر میں ہماری مخلوط حکومت ہے اور جلد ہی اس پر ہم بحث کریں گے'۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے سے قبل احمد آباد میں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کچی آبادیوں کو دیئے گئے انخلا کے حکم کے تعلق سے سوال پوچھنے پر پوار نے کہا کہ 'یہ سوال باطل ہے۔ یہ بات بالکل واضح ہے کہ وہ ٹرمپ کے سامنے کچی آبادیوں کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں'۔

انہوں نے مزید کہا کہ ' گذشتہ پانچ برسوں میں یہ دیکھا گیا ہے کہ بین الاقوامی شخصیات جو بھارت آتی ہیں وہ بھی احمد آباد جاتی ہیں'۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 6:37 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.