ETV Bharat / state

CM Eknath Shinde وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے تقریب کو خطاب کئے بغیر ناسک کے لئے روانہ - سیلوڈ میں زرعی نمائش کا انعقاد

اورنگ آباد میں واقع سیلوڈ میں وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے کے ہاتھوں زرعی نمائش کا افتتاح ہوا لیکن ناسک کے اگاتپوری میں جندل کمپنی کے ایک کارخانے میں بھیانک آتشزدگی کے واقعے کی اطلاع پا کر وہ افتاحی تقریب کو خطاب کئے بغیر وہاں سے چلے گئے۔ CM Eknath Shinde

وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے تقریب کو خطاب کئے بغیر ناسک کے لئے روانہ

author img

By

Published : Jan 6, 2023, 5:03 PM IST

وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے تقریب کو خطاب کئے بغیر ناسک کے لئے روانہ

اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں واقع سیلوڈ میں زرعی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ریاستی وزیر زراعت عبدالستار کے انتخابی حلقے میں نمائش منعقد کی گئی ۔Maharashtra CM Eknath Shinde On Igatpuri Accident In Nashik

اس زرعی نمائش کا افتتاح وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے ہاتھوں عمل میں آیا ساتھ ہی وہ جلسے سے خطاب بھی کرنے والے تھے لیکن ناسک کے اگاتپوری میں کمپنی میں بڑا حادثہ ہونے کی وجہ سے وزیراعلی ناسک کے لئے روانہ ہوگئے۔ ناسک کے اگاتپوری میں واقع جندل کمپنی میں خوفناک آگ لگ گئی۔اس واقعے میں چند لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔زخمیوں کو ناسک کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے اس کی اطلاع دیتے ہوئے کہاکہ جو لوگ کمپنی کے اندر پھنسے ہوئے ہیں انہیں صحیح سلامت نکالنے کے لئے ہیلی کاپٹر سے ریسکیو کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Jindal company's plant in Nashik ناسک کے اگاتپوری میں واقع جندل کمپنی میں بھیانک آتشزدگی، وزیراعلی کا اظہار افسوس

وزیر اعلیٰ شندے نے اس حادثے پر آفسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ اس حادثے میں زخمی ہونے والوں کے علاج میں کسی طرح کی کوئی کسر نہیں چوڑی جائے گی۔زخمیوں کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائے گی ۔Maharashtra CM Eknath Shinde On Igatpuri Accident In Nashik

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.