ممبئی:مہاراشٹر وزیراعلیٰ شندے نے جمعرات کی شام دیر گئے شیواجی پارک اور چیتیہ بھومی کا دورہ کیا اور عہدیداروں کو ضروری ہدایات دیں۔ اس دوران وزیر اعلیٰ نے بابا صاحب کے پیروکاروں سے بھی بات کی جو دوسری ریاستوں سے آئے تھے۔ Maharashtra CM Eknath Shinde On Chaitya Bhumi
بابا صاحب کے مہاپرینیروان دیوس کے موقع پر، ملک اور دنیا بھر سے ان کے لاکھوں پیروکار دادر، ممبئی میں واقع چیتیہ بھومی پہنچتے ہیں۔ یہاں آنے والے لوگوں کی سہولیات کا انتظام بی ایم سی کے ذمہ ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:E-Office In Maharshtra مہاراشٹر کے سرکاری دفاتر میں یکم اپریل سے ای-آفس سسٹم کا نفاذ
لوگوں سے ملاقات کے بعدوزیر اعلی نے چیتیہ بھومی پر تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بی ایم سی جم خانہ کا بھی معائنہ کیا اور ان کی آمد کے پیش نظر لاکھوں لوگوں کے کھانے کے انتظامات کو دیکھا۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے شیواجی پارک کا بھی دورہ کیا جہاں بی ایم سی کی جانب سے زائرین کے قیام کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے تمام تیاریوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔Maharashtra CM Eknath Shinde On Chaitya Bhumi