اورنگ آباد: مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے کے اورنگ آباد دورے کے موقع پر سیاہ پرچم دکھانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ 'تبدیلی نام مخالف متحدہ ایکشن کمیٹی' نے کیا ہے۔ اورنگ آباد سے رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے اس فیصلے کی حمایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے 30 اور 31 جولائی کو اورنگ آباد سمیت مختلف شہروں کے دورے پر ہیں۔ امتیاز جلیل نے کہا کہ 'وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے کو اس بات کا احساس دلایا جائے گا کہ اورنگ آباد کے عوام کیا چاہتے ہیں۔ امتیاز جلیل نے کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کا سیاہ جھنڈوں سے استقبال کریں گے کیونکہ وزیر اعلیٰ نے اورنگ آباد کا نام بدل دیا ہے۔ بارش سے کسانوں کی ہزاروں ایکڑ فصل برباد ہوگئی اور حکومت نام کی تبدیلی پر اپنی سیاست چمکا رہی ہے۔ Imtiaz Jaleel Eknath Shinde Aurangabad Visit
انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر میں وزیر زراعت بنایا جائے تاکہ وزیر زراعت کسانوں کی فصلوں کو ہونے والے نقصان کو دیکھ سکیں۔ اورنگ آباد کا نام بدلنے کے حوالے سے ایم پی امتیاز جلیل نے کہا ہے کہ پہلے کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے اورنگ آباد آئے تھے تو اپنی سبھا کے دوران انہوں نے کہا تھا کہ پہلے شہر میں ترقیاتی کام کریں گے اور پھر اورنگ آباد کا نام بدلیں گے لیکن جب ان کی حکومت ڈگمگانے لگی تھی تو اُس وقت عجلت میں اورنگ آباد کا نام بدل دیا گیا۔
اورنگ آباد کے نام کے حوالے سے رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے شرد پوار پر بھی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ جب اورنگ آباد کا نام کابینہ سے منظور کیا جا رہا تھا تو شرد پوار کہتے ہیں کہ انہیں اس بات کا علم نہیں تھا۔ Eknath Shinde's Visit to Aurangabad