شیوسینا نے ملِند نارویکر اور اروند پاٹھک کو باغی اراکین اسمبلی سے بات کرنے کے لیے سورت بھیجا تھا، جہاں انہوں نے باغی رہنما ایکناتھ شندے سے بات چیت کی۔ وہیں نارویکر نے ایکناتھ شندے کی وزیراعلیٰ سے فون پر بات بھی کرائی۔
مہاراشٹر میں سیاسی بحران کے دوران میٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ وہیں وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی سرکاری رہائش گاہ پر ایک میٹنگ ہوئی، جس میں این سی پی کے وزیر چھگن بھجبل، وزیر داخلہ دلیپ ولسے پاٹل، جینت پاٹل اور اجیت پوار نے شرکت کی۔ اس میٹنگ میں سنجے راوت بھی شامل رہے۔ یہ میٹنگ ختم ہوگئی ہے۔ وہیں وزیر اعلی ادھو ٹھاکر نے آج دوپہر ایک بجے کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Maharashtra political Crisis: ادھو ٹھاکرے حکومت پر خطرات کے بادل