ان میں سے ایک روڈ مشرقی اور جنوبی ممبئی کو آپس میں جوڑے گا جبکہ دومنصوبے مضافات سے شہر کو جوڑیں گے۔اس منصوبے کا اعلان کابینہ کی میٹنگ کے بعد وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کیا ہے۔
میٹرو 11کے تحت وڈالا ۔جی پی او کوریڈور 14کلومیٹر لمبا ہوگا اور اس پر 8 ہزار کروڑخرچ ہوںگے۔ اور وڈال اٹرک ٹرمنل ،گنیش نگر،بی پی ٹی اسپتال ،(ایلویٹر)اور سیوڑی میٹروہائے بندر،کول بندر ،داروخانہ ،واڑی بندر ،کلاک ٹاور،کرناک بندر ،سی ایس ایم ٹی میٹرواورجی پی او کا حصہ سرنگ میں ہوگا۔
وزیر اعلی دیویندر فڈنویس نے کہا کہ تھانے کے لیے کوریڈور11گیمکھ ،ریتی بندر،ورسوا،چارپھاٹا ،کاشی میرااور شیواجی تھانے تک جائے گا۔کلیان ۔تلوجہ میٹرو12کی لمبائی 25کلومیٹر ہوگی اور اس پر 11ہزار کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ اس منصوبے کے تحت کل 18 اسٹیشنز تعمیر کیے جائیں گے۔