مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن (MSBSHSE) نے جمعہ کو 10ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کیا جس میں اس سال 96.94 فیصد طلباء کامیاب ہوئے ہیں۔ لڑکیوں نے لڑکوں سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ریاست میں کل 122 طلبہ نے صد فیصد نمبر حاصل کیے ہیں۔ لاتور ڈویژن میں طلباء کی سب سے زیادہ تعداد نے 100 فیصد نمبر حاصل کیے۔
کوکن ڈویژن میں سب سے زیادہ 99.27 فیصد طلبا پاس ہوئے۔ ناسک ڈویژن 95.90 فیصد کے ساتھ سب سے نیچے رہا۔ پونے میں 96.96 فیصد، ناگپور میں 97 فیصد، اورنگ آباد میں 96.33 فیصد، ممبئی میں 96.94 فیصد، کولہاپور میں 98.50 فیصد، امراوتی میں 96.81 فیصد، ناسک میں 95.90 فیصد، لاتور میں 97.27 فیصد، کونکن میں 99.27 فیصد رہا۔
یہ بھی پڑھیں: AMC Start CBSE Schools In Aurangabad: اورنگ آباد میں مزید تین سی بی ایس ای اسکول کا آغاز