ETV Bharat / state

بھیونڈی : لاک ڈاون کے بعد بھی گٹکھا مافیا سرگرم

ریاست مہاراشٹر میں کورونا وائرس کو لیکر ہونے والے لاک ڈاون اور پولیس مستعدی کے بعد بھی ممنوعہ گٹکھا پان مسالہ کے غیرقانونی کاروبار میں ملوث افراد سرگرم ہے.

بھیونڈی : لاک ڈاون کے بعد بھی گٹکھا مافیا سرگرم
بھیونڈی : لاک ڈاون کے بعد بھی گٹکھا مافیا سرگرم
author img

By

Published : Apr 11, 2020, 11:14 AM IST

مہاراشٹر کے پاورلوم صنعتی شہر بھیونڈی کی سبھی حدود پر پولیس کی سخت نگرانی اور 16 چیک پوائنٹ پر ہونے والی تفتیش کے بعد بھی گٹکھا پان مسالے کا غیرقانونی کاروبار بدستور جاری ہے.

پولیس ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بھیونڈی کرائم برانچ یونٹ اور ایف ڈی اے کی ٹیم نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک دکان پر چھاپہ مارکر تقریباً 10 لاکھ روپے مالیت کے مختلف برانڈ کا ممنوعہ گٹکھا پان مسالہ ضبط کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرکے دکان کو سیل کردیا ہے.

بھیونڈی : لاک ڈاون کے بعد بھی گٹکھا مافیا سرگرم
کرائم برانچ یونٹ دو کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ کورونا وائرس کو لیکر ہونے والے لاک ڈاون کے بعد بھی گٹکھا کا غیرقانونی کاروبار ہورہا ہے. جس پر کرائم برانچ اور ایف ڈی اے کی ٹیم نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھیونڈی شہر کے اوچت پاڑہ علاقے میں نمرہ ریسیڈینسی واقع ناز انٹرپرائیزیز نامی دکان پر چھاپہ مارکر پان پراگ، شیکھر، دوبئی، دلباغ، ومل ،پان ولاس، رجنی گندھا سمیت مختلف برانڈز کا تقریباً 10 لاکھ روپے مالیت کا ممنوعہ گٹکھا پان مسالہ ضبط کرتے ہوئے اس کاروبار میں ملوث محمد اشتیاق حنیف شیخ کو گرفتار کیا ہے.

پولیس لاک ڈاون کے بعد بھی اس کاروبار کو کرنے والے پورے نیٹ ورک کا سراغ لگانے میں لگی ہوئی ہے. واضح ہوکہ بھیونڈی اور مضافات میں گزشتہ دو ماہ میں تقریباً 10 کروڑ روپے مالیت کا گٹکھا ضبط کیا چکا ہے.

مگر اسکے بعد بھی مافیا اس کاروبار کو انجام دے رہے ہیں. بااثر ذرائع کے مطابق لاک ڈاون میں پان مسالہ کا کاروبار کافی عروج پر ہے جسکا فائدہ اٹھانے میں مافیا لگے ہوئے ہیں.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.