ممبئی: ریاست مہاراشٹر کے تجارتی مرکز اور فلمی نگری ممبئی کے بھنڈی بازار میں واقع مینارہ مسجد کی کھاؤ گلی رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ہر خاص و عام کی توجہ کا مرکز ہے۔ یہاں ہر طبقے سے وابستہ افراد کی آمد ہوتی ہے۔ فلمی سیاسی شخصیات بھی روزانہ اس بازار میں یہاں کی رمضان اسپیشل اشیاء کا لطف اٹھانے کے لیے آتے ہیں۔
مہاراشٹر اسمبلی کے اسپیکر راہل نارویکر نے بھنڈی بازار میں واقع مینارہ مسجد کا دورہ کیا۔ اسپیکر نے راہل نارویکر نے اپنے دورے کے دوران ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں ماہ مقدس رمضان کی سب کو مبارک باد دیتا ہوں۔ روزدار اپنے روزے پورے کر رہے ہیں۔ اس علاقے میں ساری دنیا سے لوگوں کی آمد ہوتی ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ یہاں کے ذائقے دار کھانے جو ہر ایک کی توجہ کا مرکز ہیں۔ یہ علاقہ پوری دنیا میں مشہور ہے۔ ہمیں اس بات پر فخر ہے۔ ہمیں اچھا لگتا ہے کہ اتنی اچھی روایتی مارکیٹ بازار یہاں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Abu Asim Azmi at Bhendi Bazaar ابو عاصم اعظمی بھنڈی بازار کے روایتی بازار پہنچے
اسپیکر راہل نارویکر نے کہا کہ ہم اسے جلد ہی چاندنی چوک کی طرز پر اس کی شناخت قائم کریں گے کیونکہ یہ جگہ سیاحوں کی آمد کا مرکز ہے۔آنے والے وقت میں اس احاطے میں سیاحوں کے لئے کی ساری سہولت میسر کریں گے تاکہ اس علاقے کی ادبی،ثقافتی اور روایتی بازاروں کی سرگرمیوں کے بارے میں لوگوں کو اس بازار کے بارے میں جاننے کی خواہش ہو۔ اس کے بعد ہی ان کی یہاں آمد ہوگی۔